مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مدنی کام

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت
پنجاب کے شہروہاڑی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں خصوصی اسلامی
بھائیوں، اہل ِعلاقہ، ریجن ذمّہ دار، نگران ِتوسوی کابینہ اور اسپیشل ایجوکیشن کے
پرنسپل محمد سجاد نے بھی شرکت کی۔ مبلغینِ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو مدنی پھول دئیے۔جبکہ سنّتوں
بھر ے بیانات کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی۔
اسی طرح مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت
مرکز الاولیاء لاہور کے علاقے بلال آباد
کچی کوٹھی میں مختلف مدنی حلقے لگائے گئے جن میں نگرانِ مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی
پاکستان نے خصوصی اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کی اور ہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
نابینا اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع

دعوت اسلامی کی
مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں نابینا
اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ، نگرانِ مجلسِ پاکستان اور
ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ اور نگرانِ مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی نے
شرکا کو مدنی پھول دئیے اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی دعوت دی۔
اسی طرح مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاءلاہور میں بھی مدنی حلقہ ہوا جس میں زون ذمّہ داران
اور دیگر عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔ زون ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو مدنی پھول دئیے۔
مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مدنی حلقہ
