دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور ریجن سے ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر
پر روانہ ہوا جو پچھلے دنوں حافظ آباد کابینہ گوجرانوالہ زون میں پہنچا۔اس موقع پر
اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کی تربیت کے
لئے دینی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی اور لاہور ریجن کے ذمہ
دار محمد علی عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کرتے ہوئے مقصد حیات اور چھوٹے بڑے
کا ادب کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ ساتھ ہی پیارے آقا آخری نبی صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلّم کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ پر
عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزار نے کا ذہن دیا۔
اس حلقے میں زون ذمہ دارحافظ آباد
احسان الحق عطاری، نابینا افرادکے ذمہ دار محمد رضوان عطاری، لاہور شمالی زون ذمہ دار عبدالوارث عطاری اور لاہور جنوبی زون ذمہ دار محمد سہیل عطاری دیگر اسپیشل
پرسنز عاشقانِ رسول کے ہمراہ شریک تھے۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)