دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی پچھلے دنوں کراچی ایسٹ ملیر زون کورنگی کابینہ میں ایک اسلامی بھائی کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز(گونگے ،بہرے، نابینا) افراد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا ،رکنِ شوریٰ نے ’’اللہ کی رحمت پر امید اور تقوی‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

واضح رہے رکنِ زون محمد وسیم عطاری نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی  کی۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)