19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی زیرِ
نگرانی گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ نابینا
افراد پاکستان قاری محمد خالد عطاری، نگرانِ اسپیشل ایجوکیشن محمد عمیر ہاشمی عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد سمیر ہاشمی عطاری، رکن کراچی ریجن عمران
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کےکراچی ریجن ذمہ داران سےدینی کاموں کے حوالے سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے
اہداف طےکئے نیز شعبے میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:
محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)