سرجانی کابینہ کی مسجد میں مدنی حلقہ اور علاقائی دورہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت 30دسمبر2019ء کوکراچی کے علاقے سرجانی کابینہ کی ایک مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ہفتہ وار رسالہ پڑھ کر سنایا ۔ اسلامی بھائیوں نے مسجد کے اطراف میں علاقائی دورہ بھی کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری، مجلس تجہیزو تکفین) 


27دسمبر بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی محمد زبیر عطاری کی والدۂ محترمہ  کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کی امامت رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کی ۔ نمازے جنازہ ک ے اختتام پر مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔ ( رپورٹ:عزیر عطاری مجلس تجہیزوتکفین)


دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کےذمّہ دار نے  22دسمبر2019ءکراچی کے علاقے لانڈھی کی جامع مسجد اللہ والی میں بعد نماز مغرب سنّتوں بھرا بیان کیا اور لانڈھی کے سرد خانہ کا دورہ کرتے ہوئے غسلِ میت کی انتظامیہ سے مشاورت کی۔مجلس تجہیز وتکفین کےذمّہ دار نے مجلس مدنی عطیات کے ذمّہ دارمحمدانیس عطاری کے بھائی سے ان کے گھر جاکر عیادت بھی کی۔(رپورٹ: عزیرعطاری، مجلس تجہیزو تکفین)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت 25 دسمبر2019 ء بروزبدھ کو گلشن کابینہ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تربیتی کورس اور نماز کورس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں تربیتی کورس اور نماز کورس  کےتینوں درجوں میں تجہیزوتکفین کا عملی طریقہ D.V.D پر دکھایا گیااور اسلامی بھائیوں کو مجلس تجہیزوتکفین میں مدنی کاموں کا ذہن بھی دیا گیا۔(عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین)


دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کے تحت 22دسمبر2019ء کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مدنی حلقہ  ہوا جس میں علاقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار مجلس تجہیزوتکفین نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ ریجن ذمّہ دارنےشرکاکو 5جنوری2020ء کو کراچی میں ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت 20 دسمبر2019 ء بروزجمعۃالمبارک رضا مسجدلانڈھی میں مدنی حلقہ ہوا  جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نےحسد کی تباہ کاریوں سے متعلق بیان کیا اور اس آفت سےمحفوظ رہنے کے لئےامیرِ اہلِ سنت کاعطا کردہ روحانی حل بھی پیش کیا۔(عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین)


دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کے تحت17دسمبر 2019ء کوکراچی کے علاقے سرجانی کابینہ میں  کابینہ ذمّہ دار نے مختلف مساجد کے امام صاحبان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ کابینہ ذمّہ دار نےامام صاحبان کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے سے درس دینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین)


دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کے ذمّہ داران نے  15دسمبر2019ء کو سرجانی کابینہ کے اطراف میں علاقائی دورہ کیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔علاقائی دورہ کے بعد مقامی مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقہ سطح کے ذمّہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔کابینہ ذمّہ دار نے ”حسنِ اخلاق “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین)

دعوت ِ اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کے تحت کراچی کے علاقے سرجانی کابینہ کی ایک مسجد میں11دسمبر 2019ءبروز بدھ مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقہ سطح کے ذمّہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔کابینہ ذمّہ دار نے امیر اہلِ سنّت کا رسالہ ”منے کی لاش“ پڑھ کر سنایا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 10 دسمبربروز منگل 2019 ءکوسرجانی  کابینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ سطح کے ذمہ داران اور مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پرکابینہ ذمہ دار اسلامی بھائی نےایصالِ ثواب کے فضائل کے متعلق سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ذہن دیا کہ اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنے کا معمول بنائیں۔(عزیر عطاری ،مجلس کفن دفن)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس کفن دفن  کے تحت9 دسمبر2019ء بروز پیر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن اور نیوکراچی کابینہ میں گیارہویں شریف کی مبارک رات میں مجلس کفن دفن کا بستہ لگایا گیا ۔ (رپورٹر:عزیر عطاری مجلس کفن دفن )

دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت4 نومبر بروز بدھ 2019 ء سرجانی کابینہ کراچی میں مدنی حلقہ لگایا گیاجس میں اہل علاقہ نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائی نےایصالِ ثواب کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایااور عاشقانِ رسول کو مدنی ماحول کی اہمیت بتاتے ہوئے ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔