دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت 25 دسمبر2019 ء بروزبدھ کو گلشن کابینہ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تربیتی کورس اور نماز کورس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں تربیتی کورس اور نماز کورس  کےتینوں درجوں میں تجہیزوتکفین کا عملی طریقہ D.V.D پر دکھایا گیااور اسلامی بھائیوں کو مجلس تجہیزوتکفین میں مدنی کاموں کا ذہن بھی دیا گیا۔(عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین)


دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کے تحت 22دسمبر2019ء کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مدنی حلقہ  ہوا جس میں علاقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار مجلس تجہیزوتکفین نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ ریجن ذمّہ دارنےشرکاکو 5جنوری2020ء کو کراچی میں ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت 20 دسمبر2019 ء بروزجمعۃالمبارک رضا مسجدلانڈھی میں مدنی حلقہ ہوا  جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نےحسد کی تباہ کاریوں سے متعلق بیان کیا اور اس آفت سےمحفوظ رہنے کے لئےامیرِ اہلِ سنت کاعطا کردہ روحانی حل بھی پیش کیا۔(عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین)


دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کے تحت17دسمبر 2019ء کوکراچی کے علاقے سرجانی کابینہ میں  کابینہ ذمّہ دار نے مختلف مساجد کے امام صاحبان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ کابینہ ذمّہ دار نےامام صاحبان کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے سے درس دینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین)


دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کے ذمّہ داران نے  15دسمبر2019ء کو سرجانی کابینہ کے اطراف میں علاقائی دورہ کیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔علاقائی دورہ کے بعد مقامی مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقہ سطح کے ذمّہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔کابینہ ذمّہ دار نے ”حسنِ اخلاق “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین)

دعوت ِ اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کے تحت کراچی کے علاقے سرجانی کابینہ کی ایک مسجد میں11دسمبر 2019ءبروز بدھ مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقہ سطح کے ذمّہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔کابینہ ذمّہ دار نے امیر اہلِ سنّت کا رسالہ ”منے کی لاش“ پڑھ کر سنایا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 10 دسمبربروز منگل 2019 ءکوسرجانی  کابینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ سطح کے ذمہ داران اور مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پرکابینہ ذمہ دار اسلامی بھائی نےایصالِ ثواب کے فضائل کے متعلق سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ذہن دیا کہ اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنے کا معمول بنائیں۔(عزیر عطاری ،مجلس کفن دفن)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس کفن دفن  کے تحت9 دسمبر2019ء بروز پیر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن اور نیوکراچی کابینہ میں گیارہویں شریف کی مبارک رات میں مجلس کفن دفن کا بستہ لگایا گیا ۔ (رپورٹر:عزیر عطاری مجلس کفن دفن )

دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت4 نومبر بروز بدھ 2019 ء سرجانی کابینہ کراچی میں مدنی حلقہ لگایا گیاجس میں اہل علاقہ نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائی نےایصالِ ثواب کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایااور عاشقانِ رسول کو مدنی ماحول کی اہمیت بتاتے ہوئے ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 3 دسمبر 2019 ء بروز منگل  کو ڈسکہ کابینہ کے ڈسکہ شہر میں میونسپل آفس کا دورہ کیا گیا ۔اس موقع پر ریجن ذمہ دار کفن دفن نے وہاں کے افسران اور عملے سے ملاقاتيں کیں اور ڈسکہ شہر کے جنازہ گاہوں اور قبرستانوں کا ڈیٹا لیا۔ (رپورٹ:محمد دانش عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس تجہیز و تکفین)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 3 دسمبر 2019 ء بروز منگل  کو ڈسکہ کابینہ کے ڈسکہ شہر کی فاؤنڈیشن اکیڈمی میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں اکیڈمی کی انتظامیہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پراس کفن دفن ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نےسنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔ اختتام پر ملاقات کا سلسلہ ہوا اور طلبہ میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس تجہیز و تکفین)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 3 دسمبر 2019 ء بروز منگل  کو ڈسکہ کابینہ کے ڈسکہ شہر کی ایک مسجدمیں نماز فجر کے بعد مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کفن دفن ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے عاشقان رسول کی تربیت فرمائی اور ان سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس تجہیز و تکفین)