مجلس تجہیزوتکفین کے تحت عالمی مدنی مرکز ،
موسمیات اور الیاس گوٹھ لانڈھی میں مدنی حلقوں کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت
25جنوری2020ء بروز ہفتہ کراچی لانڈھی کابینہ الیا س گوٹھ میں مدنی حلقہ
ہوا ۔ مدنی حلقےمیں ڈویژن علاقہ اور حلقہ مشاورت نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ
ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کا تعارف پیش کیا، تجہیزوتکفین کا مدنی کام کرنے کی اہمیت بتائی اور
غسل میت کا طریقہ سکھایا۔
اسی طرح 25جنوری2020ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی بستہ لگایا گیاجبکہ 26جنوری2020ء بروز اتوار کراچی موسمیات میں
مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔ مدنی حلقے میں مجلس کے ذمہ دار اور گورکند اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیز و تکفین)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت 23
جنوری بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا۔ مدنی
حلقے میں علاقہ حلقہ مشاورت سمیت پشتو اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر
ذمہ دار اسلامی بھائی نے تجہیزوتکفین کا مدنی کام کرنے کی اہمیت بیان کی نیز تجہیزوتکفین
کی ایپلی کیشن کتاب کارڈ کا تعارف پیش کیا اور dvd دیکھنے
کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت 23
جنوری بروز جمعرات گلشن اقبال اور ڈیفنس کابینہ میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔ مدنی حلقے میں حلقہ
اور علاقہ مشاورت نے شرکت کی مدنی حلقے میں تجہیزوتکفین کا مدنی کام بڑھانے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز بستہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے مجلس تجہیزوتکفین کے بستے بھی لگائے۔ (رپورٹ:عزیر عطاری،مجلس تجہیزوتکفین فیضان مدینہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت 23
جنوری بروز جمعرات لانڈھی کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا۔ مدنی حلقے میں حلقہ اور علاقہ
مشاورت نے شرکت کی۔ مدنی حلقے میں تجہیزوتکفین
کا مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے نیز بستہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے مجلس تجہیزوتکفین کے بستے بھی لگائے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے
تحت22جنوری2020ء بروز بدھ کورنگی 5 لانڈھی کابینہ میں ایک ماہ کے قافلے میں ائمہ مساجد
نے شرکت کی جس میں تجہیزوتکفین کے ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے بھی شرکت
کی اور سوفٹ ویئر تجہیز کارڈ آن لائن پڑھنے کی ترغیب دلائی اور کتاب ”تجہیزوتکفین“ کا تعارف بھی کروایا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت17 جنوری2020ء بروز جمعہ نارتھ
ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں حلقہ اور علاقہ مشاورت نے
شرکت کی۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مسلمان کو غسل دینے کی فضیلت پرگفتگو
کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو تجہیزوتکفین کا عملی طریقہ بتایا اور مجلس تجہیزوتکفین
کا مدنی کام بڑھانے کے حوالے سےذہن دیا۔ (رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین
فیضان مدینہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت16 جنوری2020ء بروز جمعرات
گلشن اقبال لانڈھی کابینہ اور ڈیفنس کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حلقہ اور
علاقہ مشاورت نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں تجہیزوتکفین
کا مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےسنتوں
بھرےاجتماع میں بستے لگائے اور مجلس تجہیزوتکفین کتاب کارڈ اور سافٹ ویئر کا تعارف
بھی کرایا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت15 جنوری2020ء بروز بدھ لانڈھی
کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حلقہ اور علاقہ مشاورت نے شرکت کی۔ اس موقع پر
زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے تجہیزوتکفین کا مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئےاور تجہیزوتکفین کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔

دعوت اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت
11جنوری2020ء بروز ہفتہ گلشن اقبال لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں حلقہ
اور علاقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے تجہیزوتکفین کا مدنی کام بڑھانے کے
حوالے سے ترغیب دلائی اور مدنی مذاکرے میں تجہیزوتکفین کا بستہ لگانے کا سلسلہ ہوااور
تجہیزوتکفین کا عملی طریقہ بھی اسلامی
بھائیوں کےموبائل میں ڈاون لوڈ کروایا گیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین فیضان مدینہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزو تکفین کے تحت
9جنوری2020ء بروز جمعرات گلشن اقبال لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حلقہ
اور علاقہ مشاورت نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے رشوت سے متعلق بیان
کرتے ہوئے اس بُری آفت سے دور رہنے کا ذہن
دیا اور مجلس تجہیزوتکفین کا مدنی کام
بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ ہفتہ وار اجتماع میں بستہ بھی لگایا گیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین فیضان
مدینہ)

دعوت ِاسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت8 جنوری2020ء
بروز بدھ سرجانی ٹاؤن میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں حلقہ و علاقہ مشاورت کے
اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کا طریقہ اور اس کے آداب سکھائے ۔ (رپورٹ:عزیر
عطاری، مجلس تجہیزوتکفین فیضان مدینہ)

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مدنی حلقے کا
سلسلہ
ہفتہ وار رسالہ ”نظر کی کمزوری کے اسباب مع
علاج“ پڑھ کر سنایا گیا
تفصیل:
دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کے تحت
7جنوری2020ء کو سرجانی ٹاؤن کی مقامی مسجد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے اس ہفتےکا رسالہ ”نظر
کی کمزوری کے اسباب مع علاج“ پڑھ کر سنایااور ذیلی مشاورت کے اسلامی بھائیوں
کو تجہیز وتکفین کے مدنی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا۔حلقے کے اختتام پر شرکا کو نظر
کی کمزوری کے اسباب مع علاج رسالہ تقسیم
کیا گیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری، مجلس
تجہیز وتکفین)