دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت
16فروری2020ء بروز اتوار پنڈی بھٹیاں لاہور ریجن میں ایک سنی جامعہ میں مدنی حلقہ
لگایا گیا جس میں جامعہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ زون اسلامی
بھائی نے مجلس کا تعارف پیش کیا اور تجہیز و تکفین کی تربیت
حاصل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اخلاق عطاری ، رکن کابینہ )
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت
16فروری2020ء بروز اتوار پنڈی بھٹیاں لاہور ریجن میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے
میں ڈویژن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ زون اسلامی
بھائی نے مجلس کے مدنی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا اورذمہ داران کی تقرری و مدنی کاموں کی بہتری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں
سے مشاورت بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت
16فروری2020ء بروز اتوار صدر کابینہ قصابان مسجد و مدرسۃ المدینہ میں D.V.D
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ
مشاورت، حلقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں
بذریعہ D.V.Dمجلس کا تعارف ، مجلس کے کام کرنے کاطریقہ اور مجلس میں
کام کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسل میت کی فضیلت
بیان کی اور تجہیزوتکفین کتاب پڑھنے ، متعلقہ ویڈیو دیکھنے اور اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر
عطاری، مجلس تجہیز و تکفین فیضان مدینہ)
امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کے لئے مجلس تجہیز و تکفین کے تحت مدنی حلقے
کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔
مدنی حلقے میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی شرکت۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے غسلِ میت کے فضائل و اہمیت پر بیان کرتے ہوئےمجلس کا تعارف پیش کیا اور غسلِ
میت کا عملی طریقہ بتایا نیز مجلس میں کام
کرنے، تجہیزوتکفین کتاب پڑھنے، متعلقہ ویڈیو
دیکھنے اور اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین فیضان مدینہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت
15فروری2020ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بقیع حال میں مدنی حلقہ ہوا
جس میں مجلس حفاظتی امور کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسلِ میت
کی فضیلت بیان کرتے ہوئےمجلس کا تعارف پیش
کیا اور غسلِ میت کا عملی طریقہ بتایا نیز مجلس میں کام کرنے، تجہیزوتکفین کتاب پڑھنے، متعلقہ
ویڈیو دیکھنے اور اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین فیضان مدینہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت 14فروری2020ء
بروز جمعۃالمبارک کامونکی کابینہ گوجرانوالہ زون میں بذریعہ مدنی چینل ویڈیو اجتماع کا اہتمام
ہوا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی اس موقع پر ریجن ذمہ دار
علی اصغر مدنی بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ: علی حسن عطاری، رکن زون کفن دفن مجلس)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت 14فروری2020ء
بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکزفیضان ِمدینہ، مدینہ ٹاؤن کامونکی گوجرانوالہ زون میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرمتعلقہ مجلس کے ریجن
ذمہ دار علی اصغر مدنی نے ذمہ داران کو مجلس کا تعارف کرواتے ہوئے شعبے کے کام
سمجھائے اور شعبے کی ترقی کے حوالے سے
مشاورت بھی کی۔(رپورٹ: علی حسن
عطاری، رکن زون کفن دفن مجلس)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت 13فروری2020ء
بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کراچی میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا ۔ مدنی حلقے میں علاقہ
مشاورت، حلقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت کے
اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔ اس موقع پر
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مسلمان کو غسل دینے کی فضیلت اور اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئےمجلس
کفن دفن کا تعارف پیش کیا، تجہیز و تکفین کا عملی طریقہ بتایا نیز مجلس میں کام
کرنے کا ذہن دیا اور اجتماعات میں بستے لگانے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیز و تکفین فیضانِ
مدینہ)
11فروری2020ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مجلس تجہیز و تکفین کے تحت تربیتی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں معلم
امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان
کرتے ہوئے کتاب” مجلس تجہیز و تکفین کا
تعارف“ پڑھنے اور ویڈیوں دیکھنے کی
ترغیب دلائی نیز شعبے کے لئے مدنی کام
کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ:عزیر
عطاری، مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)
مجلس تجہیز وتکفین کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا
دعوت ِ اسلامی کی مجلس تجہیز وتکفین کے تحت6 فروری بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا،جس میں ناظم آباد کابینہ، علاقہ شادمان کے اسلامی بھائیوں کو مجلس تجہیز وتکفین کا تعارف پیش کیا،مبلغِ دعوت ِ اسلامی عزیر عطاری نے ’’غسل میت کے فضائل ‘‘پر بیان کیانیز شرکاکوغسلِ میت کا طریقہ بتایا،تجہیزوتکفین کی اہمیت کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب’’تجہیز وتکفین کا طریقہ ‘‘پڑھنے، تجہیز وتکفین کے طریقہ پر مشتمل ویڈیو دیکھنے نیزایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا بھی ذہن دیا۔ )رپورٹ:عزیر عطاری ، مجلس تجہیزوتکفین(
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزو تکفین کے تحت رنچھوڑ
لائن صدر کابینہ کراچی میں 4فروری2020ء
بروز منگل مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں علاقائی مشاورت اور قافلے کےمسافر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تجہیزوتکفین اورغسلِ میت کی فضیلت اور اسکی ضرورت سے متعلق
مدنی پھول دیئےاور غسلِ میت کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ:عزیر عطاری ، مجلس تجہیزوتکفین)
رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ امیرِ اہلِ سنت کی
ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے لئے قافلےمیں سفر فرمایا
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزو تکفین کے تحت سیالکوٹ کینٹ میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے لئےتین دن کے قافلے
میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری کے ساتھ اسلامی بھائیوں نےسفر کی سعادت حاصل
کی۔ بروز جمعۃالمبارک نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد شرکائے قافلہ کی تربیت کا
سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار نے نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس تجہیز
و تکفین)