دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت06دسمبر2020ء بروز اتوار لانڈھی
کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
کابینہ ڈویزن اور علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی یاسرعطاری ریجن ذمہ دار مجلس
کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے
کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور
مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل
سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب
دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔
دوسری
جانب دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت07دسمبر2020ء بروز پیر کراچی کے علاقے صدر اقصی مسجد میں جاری تاجران اسلامی بھائیوں کے سات دن نماز کورس میں میں مجلس کفن دفن کے ریجن
ذمہ دار نے شرکا کو غسل دینے، کفن کاٹنے
اور پہنانے کا عملی طریقہ بتایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی
مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے زون ذمہ داران اور پنڈی اسلام
آباد زون کے کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
رکن شوری حاجی
منصور عطاری نے فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں فیضان قرآن و حدیث کورس کے
عاشقان رسول کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عمیر
عطاری مجلس کفن دفن )
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 04دسمبر 2020ء بروز
جمعۃ المبارک چک موسیاں کوٹ مومن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقے کے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
مدنی حلقے میں رکن کوٹ مومن کابینہ نے وضو اور
غسل کے فرائض و سنن اور دیگر اہم امور پر شرکاء کی تربیت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت
کا ذہن دیا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)
دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے
تحت27نومبر2020ء بروز جمعہ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان کے مختلف علا قوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی
فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور
مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل
سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب
دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔
واضح رہے مجلس
کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کفن دفن کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔
دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے
تحت26نومبر2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ربیع الغوث کی بڑی رات میں مختلف مقامات سے
شرکت کیلئے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور
اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی
مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول
کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ
دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت
اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر
اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی
مذاکرے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت
13 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک کھارادر آگرہ تاج رحمانیہ مسجد میں مدنی حلقہ ہواجس میں ڈویژن
مشاورت علاقہ مشاورت سمیت علاقہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان
مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل
ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس
سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا
ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن
کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔
14نومبر 2020ء کو کھاریاں کابینہ میں نگران
مجلس سید مظہر عطاری نے ڈویژن نگران محمد افضل عطاری کے ہمراہ نگران کابینہ حاجی
محمد اقبال عطاری کی رہائش گاہ جاکر ان کی عیادت کی اور ان کی جلدصحت یابی کے لئے
دعائیں کیں۔
حاجی محمد اقبال عطاری نے اپنی کابینہ میں علاقہ
سطح پر 3 رکنی مجلس کے تقرر کو جلد مکمل کرنے پر تعاون کا اظہار کیا۔
14نومبر 2020ء کو نگران مجلس کفن دفن سید
مظہر عطاری نے نگران ڈویژن محمد افضل عطاری اور ڈاکٹر محمد کاشف عطاری کے ہمراہ
کھاریاں کابینہ کی مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
نگران مجلس نے انہیں ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی
جس پر ہاتھوں ہاتھ 9یونٹس جمع ہوئے جبکہ شخصیات نے مزید 30 یونٹس جمع کروانے کی
نیتیں پیش کیں۔
12نومبر 2020ء کو نگران پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ٹیلی تھون کے حوالے سے کھاریاں کابینہ لالہ موسیٰ
ڈویژن کا دورہ کیا۔
لالہ موسیٰ میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ
حاجی شاہد عطاری کو نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری کی جانب سے 3 یونٹس پیش کئے
گئے۔
سیالکوٹ کابینہ
میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد
12نومبر 2020ء کو سیالکوٹ کابینہ میں نگران
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔ نگران پاکستان اور سید
مظہر عطاری نگران مجلس کفن دفن کے درمیان ٹیلی تھون کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا
اور اہداف طے کئے۔نگران مجلس نے نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری کو 12.6یونٹس بھی
جمع کروائے۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت منڈی بہاؤالدین
کابینہ منظور آباد محلہ صوفی سٹی روڈ کی جامع
مسجد خوشبوئے مدینہ میں پریکٹیکل کفن دفن اجتماع ہوا جس میں علاقےکے عاشقان رسول
نے شرکت کی۔
نگران مجلس کفن دفن سید محمد مظہر عطاری نے شرکا
کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سیکھایا اور ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
اس اجتماع میں نگران کابینہ حاجی رفعت عطاری بھی
موجود تھے۔
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت8 نومبر 2020ء کو اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجد اکبری اور
انصاری میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقائی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس کفن
دفن عزیر عطاری نے شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا اور
دعوت اسلامی کے اس شعبے میں مدنی کام کرنے اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب
دلائی۔
Dawateislami