دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 16جولائی 2020ء بروز  جمعرات نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید محمد مظہر عطاری نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں اسلام آباد کابینہ کے کابینہ ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار اور علاقےکے کفن دفن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید محمد مظہر عطاری نے شرکا کے درمیان شعبے کی اہمیت و افادیت پر مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے ذیلی سطح پر کم از کم ایک اسلامی بھائی کفن دفن تربیت یافتہ ذمہ دار بنانے کا ذہن دیا اور ساتھ دن کے آن لا ئن کفن دفن شارٹ کورس کی اہمیت پر کلام کیا جس پر اسلام آباد کابینہ میں 12 اگست 2020 ء بروز بدھ کورس کی تاریخ طے ہوئی جبکہ نگران مجلس پاکستان سید مظہر عطاری نے کورس کے لئے اسلام آباد کابینہ سے 150 اسلامی کو تیار کرنے کا ہدف عطا فرمایا۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن  کے تحت 15جولائی 2020ء بروز بدھ نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر عطاری نے کے رکن کابینہ لنگر رضویہ کے ذمہ دار محمد اعجاز بٹ عطاری کے نانا جان کے انتقالِ پُرمَلال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب و دعائے خیر کا اہتمام کیا اور ان کے بھتیجے کے لئے دعائے مغفرت و ایصال ثواب کیا جس پر انہوں نے اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے پوری ایک مسجد بنا کر دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کا اظہار کیا ۔

دوسری جانب مجلس کفن دفن کے تحت 14جولائی 2020ء بروز منگل نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر عطاری نے ڈسکہ کابینہ ٹی ایم اے آفس میں چیئرمین بلدیہ شاہد ورائچ اور ایڈمسٹر بلال حسن سے ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایا اور نیکی کی دعوت پیش کی ۔(محمد دانش تفسیر عطاری ،مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن)


14 جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام ڈسکہ کابینہ T.M.A چیئرمین بلدیہ کے آفس میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں آفس کے اسٹاف سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران پاکستان مجلس کفن دفن سید محمد مظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد دانش تفسیرعطاری، مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن)


14 جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام ڈسکہ کابینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کفن دفن کے کابینہ اور ڈویژن  سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان مجلس کفن دفن سید محمد مظہر عطاری نے شعبے کی اہمیت کو بیان کیا اور ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور کفن دفن کورس کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں آئندہ ماہ ہونے والےآن لائن کفن دفن کورس کی تاریخ طے کی گئی۔آئندہ ماہ 5 اگست 2020ء سے آن لائن کفن دفن کورس کا آغاز ہوگا۔ (رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری، مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن)


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت9جولائی 2020ء بروز جمعرات گوجرانوالہ پیپلزکالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران اور رکن کابینہ نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی ابو عتیق علی اصغر مدنی مجلس کفن دفن کے لاہور ریجن ذمہ دار نے شرکا کی ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور جدول بنانے کے حوالے سے تربیت فرمائی ۔

دوسری جانب قبرستان کمیٹی کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور قبرستان سے متعلق حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شریعت اسلامیہ کے بتائے ہوئے طریقہ کارکے مطابق مسلمانوں کی قبریں تیار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:علی حسن عطاری رکن زون)


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت ریجن ذمہ دارمجلس کفن دفن ابومحمد دانش تفسیر عطاری نے10جولائی 2020ء بروزجمعۃ المبارک ایس او پیز کیساتھ ڈویژن ذمہ دار محمد اشرف عطاری اور دھمیال ڈویژن کے کفن دفن ذمہ دار محمد اشفاق عطاری سے ملاقات کی اور شعبہ کفن دفن کے حوالے سے ڈویژن ذمہ داران کو مدنی پھول پیش کئے جبکہ علی پور فراش کابینہ مجلس کفن دفن کے ذمہ دار کی عیادت کرتے ہوئے دعائے صحت کی۔ اس دوران ان کے مرحوم والد کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کا اہتمام کیا۔(رپورٹ: ابومحمد دانش تفسیر عطاری ریجن ذمہ دارمجلس کفن دفن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت ریجن ذمہ دارمجلس کفن دفن ابومحمد دانش تفسیر عطاری نے9جولائی 2020ء بروز جمعرات ایس او پیز کیساتھ پنڈی اسلام آباد زون کے کفن دفن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا اور اور نگران مجلس کے جدول کی تیاری کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے جدول کی تیاری کرنے کے اہم نکات پیش کئے۔

دوسری جانب مجلس کفن دفن کےتحت میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن میں ہونے والے آن لائن کفن دفن کورس کی اختتامی تقریب میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان فرمایا جس میں راجہ جنگ پریس کلب کے صدر ،سیکرٹری اور دیگر عہدے داران سمیت کثیر صحافیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ: ابومحمد دانش تفسیر عطاری ریجن ذمہ دارمجلس کفن دفن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن  کے تحت گزشتہ روز نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر عطاری نے ملتان ریجن کے زون ذمہ داران کا وڈیو لنک کے ذریعے مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگران مجلس نے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے 16 جولائی سے شروع ہونے والے کورس میں حاضری کو یقینی بنانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرما تے ہوئے نگران مجلس نے شعبے کے تقرر مکمل کرنے کے متعلق اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی جس پر مشورے کے آخر میں شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سید مظہر عطاری نگران مجلس کفن دفن پاکستان)


پچھلے دنوں رکن شوری ابو مسرورحاجی منصور عطاری نے مجلس کفن دفن کے پورے پاکستان بھر کےریجن ذمہ داران کا بذریعہ وڈیو لنک مدنی مشورہ فرمایاجس میں رکن شوری نے ماہ جولائی میں ایس اوپیز کے ساتھ باقاعدہ عملی جدول کے متعلق شرکا کی تربیت فرما تے ہوئے اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے آن لائن شارٹ کورس کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں سات(7) دن کا آن لائن کورس ہوا جس میں شہر کراچی سمیت پاکستان اور ہند کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ متعلقہ ذمہ داران نے آن لائن کورس میں کامیاب ہونیوالے طلباء کو ٹیسٹ کے بعد سند دینے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر آن لائن کورس میں شریک کثیر اسلامی بھائیوں نے آن لائن کورس کے بارے میں تاثرات دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس کورس کو خوب سراہا اور آئندہ مزید کورس کرنے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)


گزشتہ روز مجلس کفن دفن کے تحت U.Kمیں جاری 7 روزہ شارٹ آن لائن کورس کے شرکاء میں شعبہ کفن دفن کے نگران و رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری بذریعہ ویڈیو لنک سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے ذمہ دار نے 27جون 2020ءبروز ہفتہ کو کراچی ریجن کے لاسی گوٹھ قبرستان میں گورکن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شریعت اسلامیہ کے بتائے ہوئے طریقہ کارکے مطابق مسلمانوں کی قبریں تیار کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔ نیز کابینہ ذمہ دار کیساتھ دعوت اسلامی کی مجلس حکیم کے ذمہ دار بغداد رضا بھائی سے ان کے والد صاحب کے انتقال پر تعزیت کی اور ایصال ثواب دعائےمغفرت کرتے ہوئے اہل خانہ کو صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔ جبکہ دوسری جانب مجلس کفن دفن کے ڈویژن ذمہ دار صدیق عطاری کی عیادت کی اور صحت یابی کی دعا کروائی۔( عزیر عطاری رکن مجلس مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)