دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12 جنوری 2021ء بروز منگل لیہ فیضان مدینہ میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس جامعۃ المدینہ کے طلباء کرام نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی تیمور الحسن عطاری ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔