گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے نگران سید مظہر عطاری کی پھوپھی کا انتقال ہوگیا تھا مرحومہ کی نماز جنازہ پاکستان کے شہر بورے والا میں نگران سید مظہر عطاری کی امامت میں ادا کی گئی جس میں اہل محلہ اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے  شرکت کی۔ تدفین کے بعد قبر پر سنت کے مطابق تلقین کی گئی نیز اذان اور قراٰن خوانی کا سلسلہ بھی ہوا ۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری مجلس برائے کفن دفن پاکستان آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے نگران  و رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری 27,28,29 مارچ بروز جمعہ ، ہفتہ ، اتوار ملتان ریجن کی جانب قافلے میں سفر فرمائیں گےدورانِ قافلہ بیانات کا سلسلہ ہو گا، علمائےکرام وشخصیات کے ساتھ مدنی حلقے لگائے جائیں گےاور دعوت اسلامی کے لئے عطیات جمع کرنے کی ترکیب ہوگی۔ ( عمیر عطاری مجلس برائے کفن دفن پاکستان آفس ذمہ دار)


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں4,5اپریل 2020ء کراچی اور حیدرآباد ریجن کے زون و کابینہ ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوگاجس میں دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے نگران و رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائیں گے۔ ( عمیر عطاری مجلس برائے کفن دفن پاکستان آفس ذمہ دار)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے نگران  و رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے بورے والا وہاڑی زون ملتان کے ہفتہ وار اجتماع میں اندھیری قبر کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے لئے مدنی عطیات اکٹھے کر نے کا ذہن دیا۔( عمیر عطاری مجلس برائے کفن دفن پاکستان آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے تحت 13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک  سرجانی ٹاؤن کراچی میں مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں علاقہ مشاورت، حلقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ ذمہ دار عبدالرشید عطاری نے قافلوں کی ضرورت و افادیت بیان کرتے ہوئے 22,23,24 مارچ کو راہِ خدا میں سفر کرنے والے قافلے میں سفر کرنے کی دعوت کو عام کرنے اور 20مارچ کے سحری اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری ، مجلس برائے کفن دفن فیضان مدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے تحت 12مارچ2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں ناظم آبادکابینہ کے علاقہ واٹر پمپ کے علاقہ مشاورت،  حلقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تجہیزوتکفین کتاب پڑھنے اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت 8 مارچ 2020ء بروز اتوار خاران تاگزی میں تعطیل اعتکاف ،اور مدنی دورہ ہوا جس میں علاقہ مشاورت، حلقہ مشاورت، اور زیلی مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی زون ذمہ دار کوئٹہ نے شرکا کی تجہیزوتکفین کتاب پڑھنےاور تجہیزوتکفین کی ویڈیو دیکھنے کی ترغیب دی اور مجلس کفن دفن کا تعارف کرایا نیز مجلس کفن دفن میں کام کرنے کی نیت کروائی۔(رپورٹر:عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے تحت 9مارچ2020ء بروز پیر شریف مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ موڑ بس اسٹاپ میں اراکین کابینہ  کا کفن دفن کے حوالے سے ٹیسٹ لیا گیا۔ ریجن ذمہ دار علی اصغر مدنی نے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ بھی لیا جس میں مجلس برائے کفن دفن کے کاموں کو بڑھانےاور کفن دفن اجتماعا ت کروانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔(رپورٹ: علی حسن عطاری، رکن زون ،مجلس برائے کفن دفن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن  کے تحت 8مارچ2020ء بروز اتوار بنگلہ بازار اورنگی ٹاؤن کراچی میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں علاقہ مشاورت ، حلقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ ذمہ دار مزمل عطاری نے غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کا عملی طریقہ بتایا اور مجلس میں کام کرنے کا ذہن دیا نیز تجہیزوتکفین کتاب پڑھنے، تجہیز و تکفین کے عملی طریقے پر مبنی ویڈیو دیکھنے اور متعلقہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس برائے کفن دفن فیضانِ مدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے تحت07اور08مارچ2020ء  کو زون ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ و نگران مجلس برائے کفن دفن حاجی منصور عطاری نے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا اور بہترین کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے تحائف بھی عطا کئے۔(رپورٹ: محمد عمیر عطاری، مجلس برائے کفن دفن پاکستان آفس ذمہ دار)


08 مارچ2020ء بروز اتوار مجلس برائے کفن دفن کے زون ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں مفتی دعوتِ اسلامی استاذ الحدیث مولانا ہاشم خان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں انہوں نے نزع اور کفن دفن کے معاملات کے حوالے سے عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائی ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری بھی موجود تھے(رپورٹ:محمد عمیر عطاری مجلس برائے کفن دفن پاکستان آفس ذمہ دار)


6مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک کامونکی شہر گوجرانوالہ زون میں تقسیم اسناد اجتماع  کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں مدرستہ المدینہ کے اساتذہ و ذمہ داران، طلبائے کرام و سرپرست اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے خصوصی شرکت فرما کر شرکائے اجتماع کو علمِ دین سے متعلق مدنی پھول دیئے اور بچوں میں تحائف و اسناد تقسیم فرمائیں۔ (رپورٹ: محمد عمیر عطاری پاکستان آفس ذمہ دار مجلس برائے کفن دفن )