17 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 31دسمبر 2020ء بروز جمعرات رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ پنجاب میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا
جس میں جامعۃ المدینہ کے طلباء نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی تیمور الحسن عطاری ریجن زمہ دار مجلس کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت
دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان
میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ
کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ
ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔