
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 18
اگست 2020ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ اور بلدیہ ٹاؤن کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا۔ نگران مجلس کفن دفن
سید مظہر عطاری، کراچی ریجن کے ذمہ دار عبد الرؤوف عطاری مدنی اور رکن مجلس نے
شعبے کے مدنی کاموں کے متعلق گفتگو فرمائی۔
اسی طرح
مجلس کفن دفن کے نگران سید مظہر عطاری نے ڈیفنس قبرستان میں گورکنوں کے درمیان
سنتوں بیان فرمایا اور مدنی کاموں کا ذہن دیا۔ بعد ازاں نگران مجلس نے ڈیفنس کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ کفن دفن کے مدنی کام کرنے ذہن دیا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس کفن دفن)

17 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس کفن
دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران
مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری اور نگران مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر شفاعت علی عطاری
نے شر کت کی۔ مدنی مشورے میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں گفتگو کی گئی۔
اسی طرح مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام نیو کراچی کابینہ اور سرجانی کابینہ کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ نگران مجلس نے انہیں سوفٹ ویئر کے ذریعے مجلس کفن دفن کے
مدنی کام کرنے کا طریقہ کار بتایا اور ذمہ
داران کی تقرری کرنے کی نیت کروائی۔
(رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس کفن دفن)

دعوت اسلامی کی مجلس کفن
دفن کے زیر اہتمام14 اگست 2020ء کو کراچی ریجن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں
کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن مجلس کفن دفن نے شرکا کو 1200 درخت
لگانے کی نیت کروائی اور اس حوالے سے کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران کو اہداف بھی
دیئے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن
مجلس کفن دفن )
مجلس کفن دفن مجلس کے ذمہ دار کی برتھ قبرستان میں گورکنوں سے ملاقات اور ایصال ثواب
اجتماع میں شرکت

دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 9 اگست
2020ء بروز اتوار مجلس کفن دفن کے ریجن
ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے سیالکوٹ کابینہ جامعۃ المدینہ برتھ میں ناظم
صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے برتھ قبرستان میں دو گورکنوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا نیز قبر کے متعلق شرعی احکام سے آگاہ کیا ۔
دوسری جانب ڈویژن
نگران حاجی فاروق عطاری سے کفن دفن پریکٹیکل اجتماع کے حوالے سے مشورہ کرتے ہوئے حاجی
فاروق عطاری کے بچوں کے ماموں محمد شکیل عطاری کے رسم قل( ایصال ثواب اجتماع) میں شرکت
کی سعادت حاصل کی اور لواحقین کے سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
واضح رہے ! ایصال
ثواب اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مبلغ دعوت اسلامی ابوالبیان حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا بعد بیان عاشقان رسول سے ملاقات بھی فرمائی مجلس
کفن دفن کے ریجن ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نےبھی رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت حاصل کی ۔(رپورٹ:محمد
دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن)

دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 7 اگست
2020ء بروز جمعۃ المبارک گوجرانوالہ کابینہ
میں کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران نے
شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری نے شرکا کے درمیان شعبے کی اہمیت و افادیت پر کلام فرماتے ہوئے مجلس کا تعارف کروایا اور مجلس کی اپڈیٹ دی ۔(رپورٹ:رکن
زون علی عطاری)

دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر
عطاری نے پچھلے دنوں داتا صاحب کابینہ کامدنی مشورہ فرمایا جس میں مبلغ دعوت
اسلامی سید مظہر عطاری نے احساس ذمہ داری اور شعبے کے اہداف پر مدنی پھول پیش
کرتے ہوئےشعبہ کفن دفن کی پریزینٹیشن پیش کی اور شعبہ ذمہ داران کو Lcd کے
ذریعے زوم لنک چلانے کا طریقہ کار بھی بیان کیا۔

دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر
عطاری نے پچھلے دنوں زنجانی کابینہ کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی سید مظہر عطاری نے کارکردگی
فام پر کارکردگی دینے کے متعلق مدنی پھول
دیتے ہوئے شعبے کی پریزنٹیشن پیش کی۔

دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 7اگست 2020ءبروز
جمعۃالمبارک کامونکی کابینہ میں تربیتی
اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس کفن دفن سید
مظہر عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مجلس کفن دفن کے متعلق اپڈیٹ دی ۔(رپورٹ:رکن زون علی
عطاری)

دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں نگران
مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر عطاری نےحافظ آباد کابینہ مجلس کفن دفن کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ کیا ۔نگران مجلس نے
کفن دفن شعبے کی پریزینٹیشن پیش کی اور شعبے کے کاموں پر اہم مدنی پھول پیش کئےاس
مدنی مشورے میں حافظ آباد کے نگران کابینہ نے بھی شرکت کی ۔
حافظ آباد
گوجرانوالہ زون میں گورکن اور تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے

دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں نگران
مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر عطاری نے حافظ آباد گوجرانوالہ زون کا دورہ
کیا۔جہاں نگران مجلس نے گورکن اور تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے لگائے اور حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شریعت اسلامیہکے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔
ٹی ایم اے آفس
چیف اسسٹنٹ پرسنل سیکرٹری سید نسیم شاکر احمد سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال

7
اگست 2020 ء بروز جمعۃ المبارک پسرور کابینہ میں مجلس کفن دفن کے ریجن ذمہ دار
محمد دانش تفسیر عطاری نے مجلس رابطہ سیالکوٹ زون ذمہ دار محمد سفیان عطاری اور
پسرور کابینہ کےکفن دفن ذمہ دار محمد ندیم عطاری کے ہمراہ ٹی ایم اے آفس چیف اسسٹنٹ پرسنل سیکرٹری سید نسیم شاکر صاحب سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں
قبرستانوں کے ڈیٹا اور لاوارث لاش کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران سے غسل و کفن دفن دینے
کے حوالے سے کلام ہوا اور کفن دفن ذمہ دار
کا نمبر بھی ان کو دیا۔
مزید دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی امت مسلمہ
کے لئے خدمات کے بارے میں بتایا جس پر سید
نسیم شاکر صاحب نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
دعوت اسلامی کو اپنے اچھے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد
دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد
ریجن)

دعو ت اسلامی
کے زیر اہتمام محمد دانش تفسیر عطاری مجلس
کفن دفن اسلام آباد ریجن نے 5 اگست 2020ءبروز بدھ منڈی بہاؤالدین میونسپل کارپوریشن آفس میں شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے مدنی حلقے کا سلسلہ کیا۔
اسی طرح رکن شوریٰ ابومسرور حاجی محمد منصور
عطاری کے مدنی مشورے میں بذریعہ زوم ویڈیو لنک شرکت کی اور مدنی دورہ کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے رکن کابینہ مجلس کفن دفن کے ساتھ مدنی
مشورہ کیا جس میں پیشگی جدول اور تقرری کے
حوالے سے کلام کرتے ہوئے 7 دن آن لائن شارٹ کورس کی کلاس پڑھائی۔
واضح رہے! اس موقع پر نگران کابینہ کے ساتھ مدنی مشورے کا
اہتمام بھی ہوا جس میں منڈی بہاؤالدین کابینہ کے اسلامی بھائیوں کیلئے
سات دن آن لائن شارٹ کورس کے حوالے سے نگران کابینہ حاجی رفعت عطاری کی مشاورت سے
5 ستمبر 2020 ء بروزہفتہ کو 7 روزہ آن لائن کفن دفن کورس کی تاریخ طے ہوئی۔(رپورٹ:محمد
دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد
ریجن)