دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام19 جنوری 2021 ء بروز منگل کراچی کے علاقے ملیر میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت سمیت علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عابد عطاری کابینہ ذمہ دار نے شرکا کے درمیان غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے غسل میت کا عملی طریقہ سیکھایا اور کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت دفنانے کا طریقہ بتایا۔( رپورٹ : عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)