عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں بارہ ماہ سفر کرنے
والے عاشقان رسول کا مدنی حلقہ
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 14 ستمبر 2020ء
بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں
بارہ ماہ سفر کرنے والے عاشقان رسول کا مدنی حلقہ ہوا ۔
مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری
مجلس کفن دفن نے شرکا کے درمیان غسل میت دینے
کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس
کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو
غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا۔
عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں مجلس حفاظتی امورفیضان مدینہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 14 ستمبر 2020ء
بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں
مجلس حفاظتی امورفیضان مدینہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا ۔
مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن نے شرکا کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا
تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا۔
کراچی کے ایم
سی کے آفس میں کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز سے ملاقات
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 14ستمبر 2020ء
بروز پیر کراچی کے ایم سی کے آفس میں کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز سے عزیر عطاری رکن
مجلس کفن دفن نے ملاقات کی ۔
عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن نے کراچی قبرستان
کے ڈائریکٹر اقبال پرویز کو عوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مجلس کفن دفن کے مدنی کام سے آگاہ کیا اور گورکن کی شرعی تربیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کراچی کے مختلف قبرستانوں کے انچارج کی لسٹ تیار کرنے
کے متعلق کلام کیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 10ستمبر 2020ء
بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں دارالسنہ
پر مختلف مقامات سے آئے ہوے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مسلمانوں کی میت پر کفن دفن کرنے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کیا اور اور شرکا کو کفن دفن کا شرعی عملی طریقہ سیکھایا اور مجلس کفن دفن کے شعبہ میں اپنی خدمات دینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری
رکن مجلس کفن دفن )
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زون ذمہ دار
محمد رضوان عطاری نے صدر کینٹ راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے وائس چیئرمین
راجہ محمد عرفان سے ملاقات کی۔ زون ذمہ دار نے انہیں شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا
جبکہ محمد عرفان نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات اور دعوت اسلامی کے انداز تبلیغ دین کو
سراہا۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری،
ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن)
دعوتِ اسلامی کے 100 سے زائد شعبہ جات میں ایک شعبہ ” مجلس کفن
دفن “ بھی ہے جس کا کام مسلمان میتوں کو
شریعت کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق غسلِ میت دینا کفن دینا اور لواحقین کی غمخواری میں شریک ہونا ہے۔ اس مجلس
کے تحت مختلف اوقات میں کفن دفن کورس منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکا کو تجہیز و تکفین کا طریقہ
سکھایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں Australia میں 7 دن کے شارٹ آن لائن کورس
کا آغاز ہوا ۔
اللہ کے کرم سے اس کورس میں کثیر تعداد میں طلبہ علم دین کی شرعی مسائل سیکھنے کی
سعادت حاصل کررہے ہیں آپ بھی دعوت اسلامی کی طرف سے دیئے جانے والے سنہری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے دیئے
گئے لنک پر کلک کر کے مزید اپڈیٹس حاصل کر
سکتے ہیں ۔
https://news.dawateislami.net/
حالیہ بارشوں کی وجہ سے کراچی میں کافی قبریں منہدم
ہوچکی ہیں۔
مجلس کفن دفن کے ذمہ داران نے 29 اگست 2020ء مختلف
قبرستان کا دورہ کیا اور جو قبریں بظاہر خراب ہوچکی ہیں ان کے عزیز و اقارب سے
ملاقات کی۔ ذمہ داران نے لواحقین کو دارالافتاء اہل سنت سے رہنمائی لیکر قبر کو
درست کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:عزیر
عطاری، رکن مجلس کفن دفن )
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
بنگلہ دیش کے ذمہ داران کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کفن دفن
بنگلہ دیش کے ملک سطح اور زون سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ مدنی مشورے میں
16 ستمبر 2020ءسے بنگلہ دیش میں آن لائن کفن دفن کورس کے آغاز کرنےپر شرکا سے مشاورت ہوئی۔
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 22اگست2020ء بروز
ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی سید مظہر عطاری نگران مجلس کفن
دفن نے پیشگی وعملی جدول مقررہ وقت میں بنانے ،تقرر مکمل کرنے اور کارکردگی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ڈویژن
ڈویژن غسل میت کا عملی طریقہ کروانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ :عزیر عطاری
رکن مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)
ڈویژن جہلم کینٹ کے نگران محمد فیاض عطاری سے ملاقات اور کفن دفن پریکٹیکل اجتماع کے متعلق کلام
دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 9 اگست 2020ء بروز اتوار مجلس کفن دفن کے
ریجن ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے 11 اگست 2020ء بروز منگل جہلم کابینہ
کے ڈویژن جہلم کینٹ کے نگران محمد فیاض
عطاری سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت ہونے والے پریکٹیکل اجتماع کے حوالے سے آگاہ
کیا ۔
واضح رہے
! ڈویژن مشاورت کیلئے پریکٹیکل اجتماع کی
تاریخ 13 ستمبر کو طے ہوئی ۔ اس موقع پر محمد دانش تفسیر عطاری نے نیومسلم سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں غسل اور نماز کا شرعی طریقہ سیکھایا اور 7 دن کا نماز کورس کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن
دفن اسلام آباد ریجن)
مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو
ڈیفنس کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ ڈیفنس سمیت دیگر ذمہ داران
نے شرکت کی۔ نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری نے شعبے کی اہمیت بیان کی جبکہ ڈیفنس
کابینہ میں پریکٹیکل اجتماع کروانے کے لئے
6 ستمبر 2020ء کی تاریخ مقرر کی گئی۔ 6ستمبر 2020ء کو ہونے والے پریکٹیکل اجتماع
میں ڈویژن نگران اور مبلغین شرکت کریں گے۔ (رپورٹ: سید مظہر عطاری، نگران مجلس کفن دفن پاکستان)
راولپنڈی سٹی کابینہ میں مختلف ڈویژنز اور علاقائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
17 اگست 2020ء کو مجلس کفن دفن کے تحت
راولپنڈی سٹی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژنز شکریال، گلاس فیکٹری،
پنڈورہ، ڈھوک کالا خان اور مجلس کفن دفن کے علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی
مشورے میں مجلس کفن دفن کے شعبے کی اہمیت اور افادیت بتائی گئی جبکہ شرکا کو غسل
میت کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کرنے، سات دن کے آن لائن کفن دفن شارٹ کورس کرنے
اور اس کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری، مجلس کفن دفن اسلام
آباد)