28 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت3 فروری
2021ء کو کراچی کے علاقے رنچھور لائن میں قائم مدرسۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس
میں قاری صاحبان اور طلبہ نے شرکت کی۔
رکن مجلس عزیر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کی اور شرکا کو کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور
دفنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)