دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کفن دفن کے زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس کفن دفن کے ریجن ذمہ دار صابر علی عطاری نے 3دن کے کفن دفن رہائشی کورس، 7دن کے آن لائن کفن دفن کورس اور پریکٹیکل فارمیٹ کفن دفن شارٹ کورس کے حوالے سے گفتگو کی اور شعبے کی ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا۔


ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کے لئےمدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس کفن دفن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریسکیو 1122 کے آفیشل ٹرینرز محمد سجاد اور زاہد حسین نے فرسٹ ایڈکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور احتیاطی تدابیر کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 2اکتوبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شرکا کو ہر ڈویژن میں جاکر کفن دفن کا عملی طریقہ سکھانے اور قبرستان میں کام کرنے والے افراد پر انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس کفن دفن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریسکیو 1122 کے ٹرینر نے فرسٹ ایڈ اور کرونا سے انتقال کرجانے والے افراد کو غسل دینے کا طریقہ سکھایااور احتیاطی تدابیر کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 25ستمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک ملتان ریجن وہاڑی زون غوثیہ مسجد بورے والا میں پریکٹیکل کفن دفن اجتماع ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی صابر علی عطاری مجلس کفن دفن کے ملتان ریجن ذمہ دار نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 26 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ مجلس مقدس اوراق کراچی ریجن ذمہ داران  کے مدنی مشورے میں مجلس کفن دفن کے متعلق آگاہی کا سلسلہ ۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 24 ستمبر 2020ء بروز  جمعرات مجلس حفاظتی امور کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ ہوا۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے خدمات دین میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے مسلمان جنازے کو غسل دینے کی فضیلت بیان کی اور مسلمان جنازے کو غسل دینے ، کفن کاٹ نے پہنانے اور دفنانے کا عملی طریقہ سکھایا۔

دسری جانب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم دارالسنہ کے تحت ہیلپ ڈیسک کا اہتمام کیا گیا جس میں شوریٰ کے مشورے میں آنیوالے ذمہ دار ان دعوت اسلامی کی رہنمائی اور خوش آمدید کا سلسلہ  ہے ۔

دارالسنہ  کے تحت  ہیلپ ڈیسک پر عبدالروف مدنی عطاری مجلس کفن دفن اور سلیم عطاری دارالسنہ  نے  مختلف شہروں سے آئے ہوئے  ذمہ داران  کو خوش آمدید کہا اور انکی  مختلف امور میں رہنمائی کی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 25ستمبر2020ء بروز جمعۃ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نماز جمعہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مختلف مقامات سے آئے ہوے اسلامی بھائیوں کے درمیان دارالسنہ پر مدنی حلقے کا اہتمام ہوا ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے خدمات دین میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے مسلمان جنازے کو غسل دینے کی فضیلت بیان کی اور مسلمان جنازے کو غسل دینے ، کفن کاٹ نے پہنانے اور دفنانے کا عملی طریقہ سکھایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت23 ستمبر 2020ء بروز  بدھ لیاقت آباد بانٹوا نگر میمن مسجد بارہ ماہ میں سفر کرنے والےجامعۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے مسلمان جنازے کو غسل دینے کی فضیلت کے موضع پر بیان کرتے ہوئے جنازے کو غسل دینے کا طریقہ اور مسائل پر مدنی پھول دئیے نیز مجلس کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے کفن دفن مجلس کے تحت بنی ہوئی اپلیکیشن اور کتاب تجہیز و تکفین کے متعلق آگاہی فراہم کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 22ستمبر2020ء بروز  منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میلاد ہال میں مجلس مدنی بستہ ذمہ داران کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے شرکا کو مجلس کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے مسلمان جنازے کو غسل دینے کی فضیلت بیان کی اور مسلمان جنازے کو غسل دینے ، کفن پہنانے اور دفنانے کا عملی طریقہ سیکھایا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت مختلف مقامات پر 19 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ بحریہ ٹاؤن کابینہ فیز 7، 20 ستمبر 2020 بروز اتوار راولپنڈی کینٹ کابینہ ڈویژن اڈیالہ روڈ فیضان مدینہ، راولپنڈی کینٹ کابینہ ڈویژن صدر ٹینچ باٹا سمیت اولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن دھمیال میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماعات کا سلسلہ ہوا ۔

پریکٹیکل اجتماعات میں محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن نے غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 19 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے راولپنڈی سٹی کابینہ کے پنڈورہ ڈویژن کا دورہ کیا جہاں ڈویژن نگران محمد رضوان عطاری اور رکن ڈویژن مجلس کفن دفن محمد سلیم عطاری سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ریجن ذمہ دار نے مجلس کفن دفن کے ذمہ دار سے مشاورت کرتے ہوئے کفن دفن پریکٹیکل اجتماع کی تاریخ طے کی اور تجہیز و تکفین کارڈ کے بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں نے اسے زیادہ سے زیادہ خرید کر تقسیم کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔