21 شوال المکرم, 1446 ہجری
کراچی،ناظم
آباد کابینہ ، نیو بھٹو کالونی
نور محمدی مسجد میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
Tue, 23 Feb , 2021
4 years ago
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں کراچی،ناظم آباد کابینہ ، نیو بھٹو کالونی کی نور محمدی مسجد میں جاری قاعدہ و ناظرہ کورس میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اساتذہ اور طلباء نے
شرکت کی۔
رکن مجلس کفن
دفن عزیر عطاری نے غسلِ میت کی
فضیلت و اہمیت اور نہ کرنے کے نقصانات کے
بارے میں آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ
کرنے اور کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔