دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت
13 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک کھارادر آگرہ تاج رحمانیہ مسجد میں مدنی حلقہ ہواجس میں ڈویژن
مشاورت علاقہ مشاورت سمیت علاقہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان
مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل
ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس
سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا
ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن
کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔
14نومبر 2020ء کو کھاریاں کابینہ میں نگران
مجلس سید مظہر عطاری نے ڈویژن نگران محمد افضل عطاری کے ہمراہ نگران کابینہ حاجی
محمد اقبال عطاری کی رہائش گاہ جاکر ان کی عیادت کی اور ان کی جلدصحت یابی کے لئے
دعائیں کیں۔
حاجی محمد اقبال عطاری نے اپنی کابینہ میں علاقہ
سطح پر 3 رکنی مجلس کے تقرر کو جلد مکمل کرنے پر تعاون کا اظہار کیا۔
14نومبر 2020ء کو نگران مجلس کفن دفن سید
مظہر عطاری نے نگران ڈویژن محمد افضل عطاری اور ڈاکٹر محمد کاشف عطاری کے ہمراہ
کھاریاں کابینہ کی مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
نگران مجلس نے انہیں ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی
جس پر ہاتھوں ہاتھ 9یونٹس جمع ہوئے جبکہ شخصیات نے مزید 30 یونٹس جمع کروانے کی
نیتیں پیش کیں۔
12نومبر 2020ء کو نگران پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ٹیلی تھون کے حوالے سے کھاریاں کابینہ لالہ موسیٰ
ڈویژن کا دورہ کیا۔
لالہ موسیٰ میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ
حاجی شاہد عطاری کو نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری کی جانب سے 3 یونٹس پیش کئے
گئے۔
سیالکوٹ کابینہ
میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد
12نومبر 2020ء کو سیالکوٹ کابینہ میں نگران
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔ نگران پاکستان اور سید
مظہر عطاری نگران مجلس کفن دفن کے درمیان ٹیلی تھون کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا
اور اہداف طے کئے۔نگران مجلس نے نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری کو 12.6یونٹس بھی
جمع کروائے۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت منڈی بہاؤالدین
کابینہ منظور آباد محلہ صوفی سٹی روڈ کی جامع
مسجد خوشبوئے مدینہ میں پریکٹیکل کفن دفن اجتماع ہوا جس میں علاقےکے عاشقان رسول
نے شرکت کی۔
نگران مجلس کفن دفن سید محمد مظہر عطاری نے شرکا
کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سیکھایا اور ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
اس اجتماع میں نگران کابینہ حاجی رفعت عطاری بھی
موجود تھے۔
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت8 نومبر 2020ء کو اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجد اکبری اور
انصاری میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقائی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس کفن
دفن عزیر عطاری نے شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا اور
دعوت اسلامی کے اس شعبے میں مدنی کام کرنے اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اورنگی ٹاؤن
میں گورکنوں سے ملاقات
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 8 نومبر 2020ء
بروز اتوار عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن نے اورنگی ٹاؤن نمبر 14، 15 اور گلشن بہار کے قبرستان میں گورکن اور انچارج
سے ملاقات کی۔
رکن مجلس عزیر
عطاری نے انہیں فرض علوم سیکھنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس
میں مجلس کورسز اور فیضان مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس کفن
دفن عزیر عطاری نے شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا اور
دعوت اسلامی کے اس شعبے میں مدنی کام کرنے اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت ناظم آباد پاپوش کراچی میں مدنی
حلقہ ہوا جس میں علاقائی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس کفن
دفن عزیر عطاری نے شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا اور
دعوت اسلامی کے اس شعبے میں مدنی کام کرنے کی نیت کروائی۔
سخی حسن اور
پاپوش قبرستان میں گورکن اور انچارج سے ملاقات اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 4 نومبر 2020ء بروز منگل عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے سخی
حسن اور پاپوش قبرستان میں گورکن اور انچارج سے ملاقات کی اور وہاں مختلف مقامات
سے آئے ہوئے زائرین کو نیکی کی دعوت دی۔
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان اپنی اصلاح کی کوشش
کرنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل
سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو
ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت
کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن
دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔
لیاقت آباد، عیسی
نگری اور ایف سی ایریا قبرستان میں گورکن
اور انچارج سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 2 نومبر 2020ء بروز پیر مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری
رکن مجلس فیضان مدینہ نے لیاقت آباد عیسی نگری اور ایف سی ایریا قبرستان میں گورکن اور انچارج سے ملاقات کی اور وہاں مختلف مقامات سے آئے ہوے زائرین کو نیکی کی دعوت دی۔
مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان
مدینہ نے حاضرین کے درمیان اپنی
اصلاح کی کوشش کرنے کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر
کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے
عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن جبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن
دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے
ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی
مذاکرے کی دعوت۔