عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”قافلہ کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران کورس 14جولائی 2021ء کو کفن دفن کورس کاسلسلہ ہوا جس میں قافلہ کورس اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے ریجن ذمہ دار یاسر عطاری اور رکن شعبہ عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی نیت بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)