دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 4 جنوری 2022ء بروز منگل تھوہا محرم خان  تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک گاڑ میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکن ِزون چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور میت کو غسل دینے کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:امتیاز احمد عطاری رکن زون چکوال شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں تلہ گنگ پنجاب پاکستان میں قائم تھوہا محرم خان میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس 3 جنوری 2022ء بروز پیر رکن ِزون چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے کفن دفن کے حوالے سے تربیت کی اور غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور میت کو غسل دینے کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 30 دسمبر 2021ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت بستہ (اسٹال) بھی لگایا گیا جس میں شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے اس شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا ۔اس موقع پر رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 30 دسمبر 2021ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر پنوعاقل ضلع سکھر میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے تاجران اور ائمہ ٔ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیز نمازِ جنازے کا مکمل طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ:محمد اقبال عطاری شعبہ كفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اندرونِ سندھ کے علاقے میروہ گورچانی  کی ایک جامع مسجد میں تین دن کا مدنی قافلہ سفر پر گیا۔

دورانِ مدنی قافلہ 26 دسمبر 2021ء بروزاتور رکنِ کابینہ میلاد رضا عطاری نے شرکائے قافلہ سمیت مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے غسلِ میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران نے مختلف مقامات پر بستے(اسٹال)  لگائے گئے جس میں شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا گیا۔

اس دوران رکن ِکابینہ لانڈھی آصف عطاری رکنِ شعبہ فیضان مدینہ عزیر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام رانی پور گمبٹ کے علاقے ھنگورجہ میں’’ کفن دفن کورس‘‘ منعقد ہوا جس میں تاجران اور ائمہ کرام سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں’’ کفن دفن کورس‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ پریکٹیکل کے ذریعےسکھایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پاکستان کے شہر کوہاٹ میں قائم جامع مسجد گلزار ِمدینہ میں’’فیضانِ نمازے جنازہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ دارِ دعوتِ اسلامی نے نمازے جنازہ میں شرکت کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نمازے جنازہ کےاراکین اور سنتیں بتائیں۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے پریکٹیکل کے ذریعے مکمل نمازے جنازہ کاطریقہ سکھایا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گورنمنٹ ہائی اسکول اوڑموڑبالا میں10th کلاس کےاسٹوڈنٹس کے درمیان ’’فیضانِ نمازے جنازہ کورس‘‘ منعقد ہوا۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کو نمازے جنازہ کے اراکین اور سنتیں بتاتے ہوئے مکمل نمازے جنازہ کاطریقہ سکھایا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:یاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں پشاور کے علاقے اوڑموڈ بالا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی گورکن سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عیب جوئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 22 دسمبر 2021ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آئے ہوئے مدنی قافلہ کورس کے شرکا کے درمیان ایک دن کا کفن دفن کورس منعقدہوا جس میں شرکائے قافلہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

اس دوران ریجن ذمہ دار یاسر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عیادت و تعزیت کرنے، غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)