دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 16 فروری 2021 ء بروز منگل  اورنگی ٹاون نیول میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان اولیاء میں میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی مزمل عطاری رکن کابینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس)