حرا آباد محمدی
مسجدحیدرآباد میں شرکاء مدنی قافلہ کے درمیان کفن دفن پریکٹیکل تربیتی حلقہ
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام16 جنوری 2021 ء بروز ہفتہ حرا آباد محمدی مسجدحیدرآباد میں شرکاء مدنی قافلہ نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی میلاد رضا عطاری کابینہ ذمہ
دارنے شرکائے مدنی قافلہ کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم
فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ
کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر
آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس
کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت
کی دعوت دی۔(رپورٹ: عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)