دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021 ء بروز  منگل دعوت اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں بلوچستان سے آئے ہوئے اطراف گاوں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔