دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت06دسمبر2020ء بروز اتوار  لانڈھی کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ ڈویزن اور علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی یاسرعطاری ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔

دوسری جانب دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت07دسمبر2020ء بروز پیر کراچی کے علاقے صدر اقصی مسجد میں جاری تاجران اسلامی بھائیوں کے سات دن نماز کورس میں میں مجلس کفن دفن کے ریجن ذمہ دار نے شرکا کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ بتایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)