19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی
مجلس کفن دفن کے تحت 5 اکتوبر 2020ء
بروز پیر ملیر کراچی میں کفن دفن پریکٹیکل
اجتماع ہوا جس میں کابینہ ، ڈویژن اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی یاسر
عطاری ایسٹ ملیر کورنگی زون ذمہ دار مجلس کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی
فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل
دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز
مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ
ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر یاسر عطاری نے شرکا کو کفن دفن مجلس میں کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:رکن مجلس عزیر
عطاری فیضان مدینہ )