دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 6 اکتوبر2020ء بروز  منگل مجلس مدنی بستہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ ہوا۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے خدمات دین میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے مسلمان جنازے کو غسل دینے کی فضیلت بیان کی اور مسلمان جنازے کو غسل دینے ، کفن کاٹنے پہنانے اور دفنانے کا عملی طریقہ سکھایا۔