دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 10اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آبادبھلوال کوٹ مومن بھاگٹانوالہ میں کفن دفن
پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں کوٹ مومن بھاگٹانوالہ کے عاشقان رسول
نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی شیر سلطان عطاری رکن کوٹ مومن
کابینہ مجلس کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ
سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل
ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس
سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا نیز
مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت
کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی
اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن
دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں
میں سفر اختیار کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ:سیف اللہ عطاری
مدنی نگران کوٹ مومن کابینہ)