19 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ بحریہ ٹاؤن کابینہ گلزارقائد ڈویژن میں
کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا مبلغ دعوت
اسلامی نے محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے حاضرین کو مسلمان میت کے متعلق شرعی مسائل سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب 19 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ بحریہ ٹاون جامع
مسجد سرور کے امام و خطیب مولانا محمد فیصل مدنی عطاری سے محمد دانش تفسیر عطاری
مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن ذمہ دار کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے مجلس کفن دفن اور مسلم فینرل
ایپلیکیشن کا تعارف کروایا۔
مولانا محمد فیصل مدنی عطاری نے مسلم فینرل ایپلیکیشن
ڈاؤنلوڈ کیا اور دیگر عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کروانے کے حوالے سے
نیت کا اظہار کیا اس موقع پر محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن
ذمہ دار نے مولانا محمد فیصل مدنی عطاری
کے ماموں جان کے انتقال پُرملال پر دعائے مغفرت کا سلسلہ کیا ۔