دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت نیو کراچی کابینہ سندھی ہوٹل ڈویژن اور گودھرا ڈویژن میں 4 اکتوبر 2020ء بروز اتوار کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں کابینہ ، ڈویژن اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی عبدالروف عطاری ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن اور ڈویژن ذمہ دار صدیق عطاری نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:رکن مجلس عزیر عطاری فیضان مدینہ )