دینی، شرعی و روحانی مسائل میں لوگوں کی تربیت و رہنمائی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4، 5، 6 جون 2023ء کو تحصیل خان پور  ترک والی موری میں روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں بہاولپور کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں شعبے کے معلم محمد طیب عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

آخر میں معلم محمد طیب عطاری نے کورس میں شریک عاشقانِ رسول کو شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں امت کی غم خواری کا جذبہ دلاتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دکھیاری امت کی خیرخواہی کرنے کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20، 21، 22 مئی 2023ء بروز ہفتہ، اتوار اور پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں روحانی علاج کورس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ کورس شعبے کے معلم محمد زاہد عطاری اور محمد راحیل عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا۔

علاوہ ازیں معلم کورس نے اسلامی بھائیوں کو تعویذات لکھنے کے متعلق چند احتیاطوں سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس کے بارے میں معلومات دی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے اس کورس میں کراچی سٹی کے مختلف علاقوں سے آنے والے کثیر عاشقانِ رسول کے علاوہ دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دکھیاری امت کی خیرخواہی کرنے اور انہیں علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20، 21، 22 مئی 2023ء بروز ہفتہ، اتوار اور پیر کوٹ مومن پنجاب میں روحانی علاج کورس ہوا۔

اس کورس میں شعبے کے معلم محمد عثمان عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا۔

معلم کورس نے اسلامی بھائیوں کو تعویذات لکھنے کے متعلق چند احتیاطوں سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس کے بارے میں معلومات دی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے اس کورس میں سرگودھا ڈویژن سے آنے والے عاشقانِ رسول کے علاوہ دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

20 ، 21 ، 22 مئی 2023ء  بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر فیضانِ مدینہ ، سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد (پنجاب) میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم محمد طیب عطاری (شعبہ روحانی علاج ) نے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں سمجھائی ۔

ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور خیر خواہی اُمّت کی کا جذبہ بھی دلایا۔ (رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


صوبہ بلوچستان کے رکنی شہر میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن پر مشتمل ( 10، 11، 12 مارچ 2023ء) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں لورالائی ڈویژن کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

اس کورس میں شعبے کے معلم محمد طیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی نیز انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔

علاوہ ازیں معلم محمد طیب عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بلوچستان کے شہر اوتھل میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (جامع مسجد صابری) میں 3 دن (11، 12 اور 13 مارچ 2023ء)کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں قلات ڈویژن ڈسٹرکٹ لسبیلہ سے آنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

دورانِ کورس معلم محمد عامر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی نیز انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ معلم نے شرکا کو شعبے کے بارے میں اپڈیٹس سے آگاہی دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مسلمانوں کے روحانی علاج   ومسائل کا حل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور میں 5،4اور 6 مارچ 2023ء کو تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا۔

جہاں لاہور ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول کی معلم محمد عثمان عطاری( شعبہ روحانی علاج) نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت کی جس میں اسلامی بھائیوں کو دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں چنداحتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہی فراہم کیں۔ (رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


خیر خواہی اُمّت  کا جذبہ رکھنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5،4اور6 مارچ 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوساں روڈ ، مدینہ ٹاؤن ، فیصل آباد میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم عبدُ الرؤف عطاری نے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی، دم کرنے / کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات سمجھائیں ۔

اس کے علاوہ معلم نے شرکا کو شعبہ روحانی علاج کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


امت کی غمخواری  کا جذبہ رکھنے اور لوگوں کے دینی ، شرعی اور روحانی مسائل حل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانیوال میں 3 دن کا (24، 25 اور 26 فروری 2023ء) روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن سےآنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں شعبے کے معلم عبد الرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ معلم نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں چنداحتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔

آخر میں معلم کورس نے شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کے شرعی، اخلاقی اور دنیاوی مسائل کے ساتھ ساتھ اُن کے روحانی مسائل  کو حل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 3 دن (18، 19 اور 20 فروری 2023ء) کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں لاہور کے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس معلم محمد یونس عطاری نے تعویذات کھنے کے حوالے سے شرکا کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں دم کرنے / کاٹ کرنے کا طریقہ نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں۔

اس کے علاوہ معلم نے شرکا کو شعبہ روحانی علاج کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی  مرکز فیضان ِمدینہ ملتان میں 16 فروری 2023ء کو شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران شریک ہوئے۔

صوبائی ذمہ دار محمد عامر عطاری نے نیو مقامات پر بستے کھولنے اور رمضان عطیات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو اپڈیٹس نکات فراہم کئے نیز اوتارہ اور حیصار والے عملیات بتائے۔(رپورٹ : محمدآصف انجم عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 7 دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں شامل شرکا کو تعویذاتِ عطاریہ لکھنے اور بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی گئی ، روحانی علاج اور کاٹ کرنے کا طریقہ اوراس کی احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا گیا ۔

دورانِ سیشن مزید شعبے سے متعلق تمام مدنی پھولوں، کار کردگی، فیڈ بیک اور سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ شعبے کے دینی کاموں کو کس انداز میں بہتری کی طرف لایا جائے اس حوالے سے نکات سمجھائے گئے۔ ساتھ ہی 12 دینی کاموں کا ذہن دیا گیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)