سیالکوٹ پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 9 اپریل 2025ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اور نارووال کے بستہ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے تعویذات کی دہرائی کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ثقلین علی عطاری شعبہ روحانی علاج ڈویژن گوجرانوالہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)