شعبہ
روحانی علاج کے زیرِ اہتمام تھر پارکر(سندھ) میں دعائے شفا اجتماع کا
انعقاد

شعبہ
روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں تھر
پارکر(سندھ) میں دعائے
شفا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس
اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن ِ پاک اور نعت
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے
کیا گیا۔بعدازاں سنتوں بھرا بیان ہوا ، بیان کے بعد تمام اسلامی بھائیوں نے صلوٰۃالحاجات ادا کی اور
اجتماعی طور پر مریضوں اور پریشان حال مسلمان بھائیوں کی صحت یابی اور حاجت روائی کے لئے دعائیں مانگیں ۔
اس کے بعد شرکائے اجتماع کو مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ روحانی علاج کا تعارف پیش کیا اور ان کی ضرورت و حاجت کے مطابق انہیں تعویذات ِ عطاریہ، اوراد عطاریہ اور امیرِاہلِ سنت
دامت برکاتہم العالیہ کا دم کیا ہوا پانی پیش کیا جبکہ استخارے بھی کیے گئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پاکستان
بھر میں 6 مختلف مقامات پر 3 دن پر
مشتمل روحانی علاج کورسز کا سلسلہ

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 21،20،19 اگست 2023ء بروز ہفتہ ،
اتوار ، پیر پاکستان بھر میں 6 مختلف
مقامات پر 3 دن پر مشتمل روحانی علاج کورسز کا سلسلہ ہوا جس
میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق فیصل آباد میں ڈویژن ذمہ دار مولانا ناصر عطاری مدنی ، گوجرانوالہ میں ڈویژن
ذمہ دار عسیب عطاری ، لاہور میں محمود رضا عطاری ،ملتان میں ڈویژن
ذمہ دار انیس عطاری مدنی نیز عمر کوٹ (سندھ) میں
صوبائی
ذمہ دار امان اللہ عطاری اور کراچی میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار زاہد عطاری نے کورسز کروائے ۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی مبلغین دعوت اسلامی نے تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے
حوالے سے اہم امور پر آگاہی دی نیز دم
کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا ۔مزید شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ہی ساتھ
شرکا کو 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

لوگو
ں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ سول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے 14،13،12 اگست 2023ءکو نورانی
مسجد سبی (بلوچستان)
میں روحانی علاج کورس ہوا جس
میں سبی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
صوبائی
ذمہ دار نور محمد عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر آگاہی دی، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز شعبے کے
حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ساتھ
12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)

گمبٹ سندھ میں 14،13،12 اگست 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھر ڈویژن کی ڈسٹرکٹ خیر پور میرس کے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
صوبائی
ذمہ دار امان اللہ عطاری نے شرکا کو شعبہ روحانی علاج کے تحت ہونےوالے دینی کاموں کے حوالےسے آگاہ کیا جس میں بالخصوص تعویذات عطاریہ لکھنے اور بستے پر آنے والوں سے ملنے کا انداز بتایا ۔
علاوہ
ازیں اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے 21،20،19
اگست 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر ملتان میں تین دن کا روحانی علاج کورس کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار انیس عطاری مدنی نے ملتان ڈویژن کے عاشقانِ رسول کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور
پر رہنمائی کی۔
مزید دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایانیز 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا
۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
سرگودھا
کے عاشقانِ رسول کے لئے میانوالی میں تین دن کا روحانی علاج کورس

14،13،12
اگست 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر دعوت
اسلامی کے تحت میانوالی میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن کے عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار عسیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور
انہیں دم کرنےاور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ ساتھ ہی 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا
اور اُمّت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ
سول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام10،9،8 اگست 2023ء بروز منگل ، بدھ
، جمعرات دادو میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں حیدر
آباد ڈویژن ڈسٹرکٹ دادو کے عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار شعبہ روحانی علاج مولانا عدنان
عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے
کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی نیز
دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و اس کی احتیاطیں سمجھائیں۔ 12دینی
کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور امت کی
غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام24،23،22 جولائی 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر جہانیاں میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن
ملتان کے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی ۔
معلم
و ڈویژن ذمہ دار محمود عطاری مدنی نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور
پر اُن کی رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اس
کی احتیاطیں بیان کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)

اُمّت
کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24،23،22 جولائی 2023ء
بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر لیہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈ جی خان ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے ڈویژن ذمہ دار انیس عطاری مدنی نے مختلف امور
پر رہنمائی کی، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں سمجھائیں نیز شعبے کے
دینی کام کے بارے میں اپڈیٹس بیان کیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں
کو کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سمیر
علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب
سے 23،22،21 جولائی 2023ء بروز جمعہ ، ہفتہ ، اتوار کوئٹہ کی فیضانِ عطار مسجد
میں
تین
دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں بلوچستان کی مختلف ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلم
و صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری(
شعبہ روحانی علاج) نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذاتِ
عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ
والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اس کی احتیاطیں بیان کیں۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام لیول-2 کورس کا اہتمام

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 16، 17 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی
علاج کے زیرِ اہتمام لیول-2 کورس کا اہتمام ہوا جس میں مختلف مقامات سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلم محمد زاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں مزید تعویذات عطاریہ کی اجازات دیں اور انہیں شعبے کے حوالے سے لیول :2 کے اپڈیٹ نکات بتائے۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 15جولائی2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نواب
شاہ میں استخارہ دہرائی نشست کا اہتمام
کیا گیا جس میں صوبہ سندھ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
معلم یاسر
علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو استخارہ کی دہرائی کروائی نیز استخارہ کے حوالے سے مختلف اپڈیٹس اور احتیاطیں بیان کیں۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)