28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
20جنوری
2024ء کو فیضانِ مدینہ روہیلانوالی (پنجاب) میں تین
دن کا روحانی علاج کورس کا اہتمام کیا
گیا جس میں ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے
داخلہ لیا۔
مولانا محمد انیس مدنی عطاری نے شعبہ روحانی علاج کورس میں شریک اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے ان کی تعویذاتِ عطاریہ
لکھنے کے سلسلے میں اہم امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا
طریقہ مع احتیاطیں سمجھائیں۔(رپورٹ:
سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)