دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس ہواجس میں ساہیوال ڈویژن سے آنے والے مختلف اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی شعبہ روحانی علاج محمد عثمان عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں سمجھائیں ۔علاوہ ازیں شعبے کے اپڈیٹس مدنی پھول فراہم کئے اورساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں سرگودھا میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن سے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی محمد یونس عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دَمْ کرنے، کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں سمجھائیں۔ مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے متعلق اپڈیٹس نکات سے آگاہ کیااور 12 دینی کام کرنے ، غمخواری اُمّت کا جذبہ رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ صحبت پور میں 19،18،17دسمبر2022ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں نصیر آباد ڈویژن سے آنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج معلم محمد عدنان عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی، دم کرنے اور کاٹ کرنے والے عمل کا طریقہ سیکھایا نیز اس کی احتیاطیں بیان کیں اور شعبے کےدینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کئے۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اوردکھیاری اُمّت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے12،11،10دسمبر2022ء کو فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد (سندھ) میں تین دن کے روحانی علاج کے’’ لیول ٹو‘‘(Level-2) کورس کا سلسلہ ہوا۔

شعبہ روحانی علاج کورس ذمہ دار سید محمد یاسر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے اور انہیں دَمْ کرنےاور کاٹ والے عمل کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اس کی احتیاطوں سے آگاہ کیانیز شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے۔ ساتھ ساتھ اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے اور غمخواری اُمّت کا ذہن دیا۔

کورس میں صوبہ سندھ سے آنے والے شعبہ روحانی علاج کے اجازت یافتہ بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


خیر خواہی  اُمّت کے جذبہ کے تحت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں13،12،11 دسمبر 2022ء بروز اتوار ، پیر،منگل تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس لیول2 کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی سے آنے والے شعبہ روحانی علاج کے اجازت یافتہ بستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم محمد زاہد عطاری اور راحیل عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دَمْ کرنے، کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں سمجھائیں ۔ مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات سے آگاہ کیااور 12 دینی کام کرنے ، غمخواری اُمّت کا جذبہ رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 10، 11 اور12دسمبر2022ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر فیضانِ مدینہ لیہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈی جی خان ڈویژن سے آنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلم محمد یونس عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دَمْ کرنے ، کاٹ والے عمل کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات سمجھائے۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے اور غمخواری اُمّت کا ذہن بھی دیا ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12،11،10دسمبر2022ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر فیضانِ مدینہ ٹیل والا بنگلہ چولستان میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج کورس کے معلم محمد عبد الرؤف عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دَمْ کرنے نیز کاٹ والے عمل کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں بیان کیں۔ مزید شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات فراہم کئے ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


07 اور 08 دسمبر 2022ء بروز بدھ اور جمعرات مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس شعبہ روحانی علاج محمد انور رضا عطاری نے روحانی علاج کے بستوں کی سابقہ 10 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کا ہدف دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے لئے کیا کیا اقدامات کئے جائیں اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اہداف طے پائے نیز شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا گیا اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔ آخر میں بہتر کارکردگی والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


27 نومبر 2022ء کو فیضانِ انصاری چوک ، ملتان میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن شعبہ روحانی علاج کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگرانِ شعبہ روحانی علاج محمد انور رضا عطاری نے شرکا کو تعویذات دینے کی اہمیت بیان کی ، خالی یوسی میں بستے کھولنے کا ہدف دیا ، آئمہ کرام کو روحانی علاج کا کورس کروانے اور ہفتہ وار اجتماعات میں روحانی علاج کے بستے لگانے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کی ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔( رپورٹ: سمیر علی ، آفس ذمہ دار / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


21 نومبر 2022ء بروز پیر پتوکی میں قائم جامع مسجد کرم دین النور  سٹی میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں بستہ ذمہ داران سمیت تحصیل نگران محمد یاسر عطاری نے شرکت کی۔

شعبے کے ڈویژن ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے بارے میں مشاورت کی اور فیضانِ نماز کورس / کروانے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


21،20،19 نومبر 2022ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت فیضانِ مدینہ خاران (بلوچستان) میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں رخشان ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ذمہ دار شعبہ روحانی علاج محمد عدنان عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ ، تعویذات کی احتیاطیں اور شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی (آفس ذمہ دار) / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


21،20،19 نومبر 2022ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، انصاری چوک، ملتان میں تین دن کا روحانی علاج کورس کا اہتمام  کیا گیا جس میں ملتان ڈویژن سے آنے والے کئی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ذمہ دار عبد الرؤف عطاری مدنی شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی ، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ نیز تعویذات کی احتیاطیں اور شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور اُمت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی (آفس ذمہ دار) / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)