خیر  خواہی اُمّت کے جذبے کے تحت عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں پاکستان بھر سے آئے ہوئے شعبہ روحانی علاج کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران کی ملتان فیضانِ مدینہ میں تربیتی نشست ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ مجلس محمد انور رضا عطاری نے شعبہ کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی جس میں نئے مقامات پر بستے لگانے کے اہداف دیئے اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: سمیر علی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت  18 اکتوبر2022ء بروز منگل فیضانِ مدینہ ملتان میں روحانی علاج کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان بھر سے شعبہ روحانی علاج کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ملک بھر کے روحانی علاج کے بستوں کی سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔بعدازاں مستقبل میں بستوں کو بڑھانے اور مضبوط و منظم انداز میں لیکر چلنے کے سلسلے میں قیمتی مدنی پھول ارشاد فرمائےنیز شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف سے نوازتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ ساتھ ساتھ شعبے میں ہونے والے کاموں کی کس انداز میں تشہیر کی جائے اس پر تبادلہ خیال فرمایا ۔ آخر میں رواں سال ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے اہداف طے پائے نیز شعبے کے دیگر دینی کاموں پر بھی تفصیلی گفتگو فرمائی۔ (رپورٹ: سمیر علی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 03 کی جامع مسجد امیرِ معاویہ میں 3 دن کا جزوقتی روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں کراچی سٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ کورس معلم محمد زاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا جبکہ اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔

آخر میں معلم نے کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کو شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 11، 12 اور 13 اکتوبر 2022ء بروز منگل ، بدھ ، جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد سندھ میں روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کورس میں شعبہ روحانی علاج کے معلم محمد اقبال عطاری نے شرکا کو تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔

مزید معلم محمد اقبال عطاری نے شرکائے کورس کو امت کی خیر خواہی کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


وندر بلوچستان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 3 دن( 4، 5 ، 6 اکتوبر 2022ء بروز منگل ،بدھ اور جمعرات ) پر مشتمل روحانی علاج کورس منعقد کیا گیاجس میں ڈویژن قلات سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس کورس میں شعبہ روحانی علاج کے معلم محمد عدنان عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔

اس کے علاوہ معلم محمد عدنان عطاری نے شرکا کو شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 ستمبر 2022ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ روحانی علاج کے آفس میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کال سینٹر، ویب سروسز اور مکتوبات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے آفس کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کی جس پر آفس ذمہ دار سیّد یاسر علی عطاری نے رکنِ شوریٰ کو آفس کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی پیش کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے دورِ حاضر کے مطابق اپنے کام میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران بذریعہ انٹرنیٹ شریک تھے۔(رپورٹ: محمد عدنان رضا عطاری مدنی چینل ریکارڈنگ ذمہ دار ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جڑانوالہ میں 3 دن پر مشتمل (24، 25 اور 26 ستمبر2022ء) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں فیصل آبا دسے آنے والے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی و معلم محمد عثمان عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو چند ضروری احتیاطیں بیان کرتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیااور ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 ستمبر 2022ء بروز پیر شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں شعبہ مدنی چینل کے اسلامی بھائی اور روحانی علاج پروگرام کے مبلغین شریک ہوئے۔

دورانِ میٹ اپ نگرانِ شعبہ مدنی چینل مولانا محمداسدعطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی چینل پر روحانی علاج پروگرام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔اس موقع پر شعبے کی جانب سے مدنی چینل اور سوشل میڈیا ذمہ دار مولانا محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عدنان رضا عطاری مدنی چینل ریکارڈنگ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 ستمبر 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آئے ہوئے اورسیز کے اسلامی بھائیوں نے شعبہ روحانی علاج کے آفس کا وزٹ کیا۔

اس دوران شعبہ روحانی علاج کراچی آفس ذمہ دار سیّد یاسر عطاری نےاسلامی بھائیوں کو شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے اس شعبے کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد عدنان رضا عطاری مدنی چینل ریکارڈنگ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24 ستمبر  2022ء بروز ہفتہ ، اتوار اور پیر فیضانِ مدینہ پرانہ خانیوال میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن ملتان سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

عبد الرؤوف عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹ بیان کیں نیز ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن بھی دیا۔(رپوٹ: سمیر علی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


    دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26،25،24ستمبر 2022ء بروز ہفتہ ، اتوار اورپیر فیضانِ مدینہ منکیرہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن سرگودھا سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی گئی، دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کئی گئیں نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹ معلومات بیان کئی گئیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا گیااور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا گیا۔(رپوٹ: سمیر علی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 ستمبر 2022ء بروز اتوار فیضان مدینہ خانیوال میں شعبہ روحانی علاج کے تحت مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں روحانی علاج ڈسٹرکٹ خانیوال کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس مولانا انور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی، شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا، امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا، 12 دینی کاموں کا ذہن دیا نیز مستقبل میں شعبے کے کاموں کو مزید بہتری کی طرف لانے کیلئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )