شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی  کے تحت فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں26،25،24 نومبر 2023ء جمعہ، ہفتہ، اتوار تین دن کا روحانی علاج کورس جس میں ساہیوال ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

روحانی علاج کورس میں صوبائی ذمہ دار محمد عامر عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)