شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی  کے تحت فیضانِ مدینہ جتوئی میں27،26،25 نومبر 2023ء ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

روحانی علاج کورس میں شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد انیس عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)