28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضان
امیر معاویہ مسجد خضدار (بلوچستان) میں تین
دن کا روحانی علاج کورس
Fri, 22 Dec , 2023
344 days ago
فیضانِ
امیر معاویہ مسجد خضدار (بلوچستان) میں 17،16،15
دسمبر 2023ء جمعہ ، ہفتہ ، اتوار تین دن
کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں قلات ڈویژن
کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔
روحانی علاج کورس میں محمد عدنان رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ان کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے متعلق مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں ۔ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ
دلایا۔(رپورٹ:سمیر
علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)