عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16، 17 اور 18 ستمبر 2023ء کو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی موڑ پاکپتن پنجاب میں روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ساہیوال کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شریک تھے۔

اس کورس میں شرکاکی تربیت کے لئے معلم محمد عامر عطاری (صوبائی ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)نے بیان کیا جس میں انہوں نے کورس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

علاوہ ازیں معلم محمد عامر عطاری نے شرکائے کورس کو امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


غم زدہ و پریشان  حال مسلمانوں کی خیرخواہی کرنے میں مصروفِ عمل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16، 17 اور 18 ستمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد سندھ میں روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن حیدر آباد کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے معلم امان اللہ عطاری (صوبائی ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)نے کورس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

اس کے علاوہ معلم امان اللہ عطاری نے شرکائے کورس کو امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پریشان حال لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی باتیں بتانے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16، 17 اور 18 ستمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوساں روڈ فیصل آباد پنجاب میں روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

شرکائے کورس کی تربیت کے لئے معلم محمد ناصر عطاری (ڈویژن ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)نے کورس کے متعلق بتاتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی تربیت کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

اس کے علاوہ معلم محمد ناصر عطاری نے شرکائے کورس کو امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

16، 17 اور 18 ستمبر 2023ء کو خیرخواہی امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد نور شاہ پور سرگودھا پنجاب میں روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن سرگودھا کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس معلم محمد انیس عطاری نے شرکا کو کورس کے متعلق بتاتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی تربیت کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

معلم محمد انیس عطاری نے شرکائے کورس کو امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خیرخواہی امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16، 17 اور 18 ستمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لودھراں پنجاب میں روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ڈویژن ملتان کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس کے معلم محمد شبیر عطاری (ڈویژن ذمہ دار شعبہ روحانی علاج) نے شرکا کو کورس کے متعلق بتاتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی تربیت کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بتائیں۔

معلم محمد شبیر عطاری نے امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کے روحانی مسائل حل کرنے اور انہیں اوراد و وظائف  بتانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں استخارہ سینٹر کا آغاز کیا گیا۔

معلومات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ روحانی علاج کے نگران اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ مل کر استخارہ سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے رسالے ”اربعینِ عطار“ کا تعارف کروایا نیز اختتامی دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت   مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص (سندھ) میں تعویذاتِ عطاریہ کی دہرائی کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن میر پور خاص کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے دہرائی اجتماع میں شریک بستہ ذمہ داران کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے دہرائی کروائی اور شرکا کو شعبے میں ہونے والے دینی کاموں سے متعلق اپڈیٹس بتائیں ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے 10،09ستمبر 2023ء  بروز ہفتہ، اتوار فیضانِ مدینہ سکھر (سندھ) میں تین دن کا روحانی علاج کورس لیول-2 کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈویژن سکھر کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے لیول 2 کے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی جس میں پیلیا (یرقان) کے دم کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بھی سمجھائیں۔ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یار بلو چستان میں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام11،10،09ستمبر 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ڈویژن نصیر آباد کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار محمد عامر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آگاہی دی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ بھی سمجھایا۔

مزید شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ہی ساتھ شرکا کو 12دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ ا سلامی کے تحت    فیضانِ مدینہ باغ کشمیر میں 11،10،09ستمبر 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس ہواجس میں ڈویژن پونچھ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

طارق محمود عطاری )شعبہ روحانی علاج کورس( نے اسلامی بھائیوں کوتعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں۔مزید شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس نکات سے بھی آگاہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور اُمّت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت ا سلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوئی میں 11،10،09ستمبر 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن سبی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں۔ساتھ ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


28،27،26 اگست 2023ء  بروز ہفتہ، اتوار، پیر فتح جنگ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن راولپنڈی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی شعبہ روحانی علاج کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آگاہی دی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا۔

مزید شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ہی ساتھ شرکا کو 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)