مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی -11 میں 29،28،27جنوری 2024ء کو تین دن کے روحانی علاج کورس کا سلسلہ کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویژن و اسلام آباد کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج ذمہ دار محمد انیس عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی ۔

علاوہ ازیں شرکا کو دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ ان کی احتیاطوں کے ساتھ بیان کیا نیز 12 دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے امت کی غمخواری کا جذبہ بھی دلایا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)