28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ ساہیوال میں 21،20،19 جنوری 2024ء کو تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی ۔
محمد
عامر عطاری (شعبہ
روحانی علاج)
نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت
کرتے ہوئے
انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی جبکہ دم
کرنے، کاٹ والے عمل کرنے
کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں
بیان کیں نیز شعبہ روحانی علاج کے متعلق اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی
کاموں میں عملاً حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سمیر
علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)