8 رمضان المبارک, 1446 ہجری
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن کے اسلامی بھائیوں کا ٹریننگ
سیشن ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ شعبہ مولانا حاجی انور عطاری مدنی نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور ہر یوسی میں شعبہ روحانی علاج کا بستہ لگانے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)