شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کے تحت5مارچ2025ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جمال سرورکالونی ڈی جی خان میں ایک ماہ کے اعتکاف کرنے والے عاشقان رسول کے درمیان تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دارپنجاب شعبہ روحانی علاج مولانا محمد انیس عطاری مدنی نے معتکفین کے درمیان شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے مصیبت پر صبر کرنے کے فضائل بیان کیے اور 12دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اختتام پر حاضرین کوتعویذات عطاریہ اور امیرِاہلِسنت کا دم شدہ پانی پیش کیاگیا ۔