دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے نگران نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ  12اکتوبر2021ءبروزمنگل واہ کینٹ اٹک زون کی ٹیکسلا خان پور کابینہ کا دورہ کیا جہاں نیو مسلم سے ملاقات کی۔

بعدِ ظہر واہ کینٹ کابینہ میں تاجران کے درمیان دینی حلقےکاانعقاد کیا گیاجس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ رہا۔

اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے واہ کینٹ زون کی سنگجانی کابینہ میں علاقائی دورہ کیا،بعدنمازِ مغرب نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایانیز 12ربیع الاول کو عیدِ میلادالنبیﷺمنانے کا ذہن دیا۔

آخر میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: راشد علوی عطاری مدنی رکنِ ریجن شعبہ فیضانِ اسلام ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت11اکتوبر2021ءبروزپیر واہ کینٹ اٹک زون کی باہترکابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں نگرانِ شعبہ فیضانِ اسلام نے ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالواپ کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے نگرانِ زون و نگرانِ کابینہ سے شعبے کےدینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: راشد علوی عطاری مدنی رکنِ ریجن شعبہ فیضانِ اسلام ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت 10اکتوبر2021ءبروزاتوارذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے نیو مسلم آبادی سلامت پورہ میں نیکی کی دعوت اہتمام کیا۔

بعدازاں نگران ِشعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نےشعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا،اس کے علاوہ مدنی کورسز میں بیان اور لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: دانیال عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ فیضان اسلام کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں فیصل آباد زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگران ِکابینہ ونگرانِ زون عرفان عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

اس موقع پرپاکستان سطح کے ذمہ دار شعبہ فیضانِ اسلام محمد نعمان عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد کے تین کابینہ سے مشاورت کے بعد رکنِ کابینہ کے تقرری پر کلام کیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور شعبے کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے ذہن سازی کی، نیو مسلم کےلئے فیضانِ نماز کورس کے آغاز کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی،ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

آخر میں ذمہ داران کا اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: دانیال عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضانِ اسلام )دعوتِ اسلامی(کے تحت 8اکتوبر2021ءبروزجمعہ ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی کا دینی کاموں کے سلسلے میں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کا دورہ رہاجس میں پاکستان سطح کےنگران ِشعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے نگرانِ کابینہ فریاد عطاری سے ملاقات کی اورشعبہ فیضانِ اسلام کے حوالے سےاہم نکات پر مشاورت کی ۔

نگران ِشعبہ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا،اس کے علاوہ فیضانِ نماز کورس کاآغازکرنے کے لئے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمد فرمان عطاری شعبہ فیضان اسلام ملتان ریجن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت 7اکتوبر2021ءبروزجمعرات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان ریجن کا دروہ کیاجس میں پاکستان سطح کےنگران ِشعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے احمد پور شرقیہ زون کےنگرانِ کابینہ مظفر عطاری مدنی سے ملاقات کی ۔

نگران ِشعبہ نے نگرانِ کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے نیو مسلم کےلئے فیضانِ نماز کورس کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ محمد نعمان عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ احمد پور شرقیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد فرمان عطاری شعبہ فیضان اسلام ملتان ریجن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں احمد پور شرقیہ زون میں اسلامی بھائیوں کے نماز کی درستگی کے لئے فیضانِ نماز کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

7اکتوبر2021ءبروزجمعرات اس کورس کا اختتام ہوا جس میں پاکستان سطح کےنگرانِ شعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نےشرکائے کورس کی دل جوئی کرتے ہوئے اُن سے ملاقاتیں کیں ،بعدازاں اسلامی بھائیوں کوفیضانِ نماز کورس کی اسنادبھی تقسیم کی۔(رپورٹ: محمد فرمان عطاری شعبہ فیضان اسلام ملتان ریجن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت 7اکتوبر2021ءبروزجمعرات ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان ریجن کے زون احمد پور شرقیہ کا دروہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کےنگران ِشعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے نگرانِ کابینہ کے ہمراہ نیو مسلم سے ملاقات کی اور اُن کی تربیت کرتے ہوئے فیضان نماز کورس میں داخلہ لینےکی دعوت پیش کی جس پر نیو مسلم نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد فرمان عطاری شعبہ فیضان اسلام ملتان ریجن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان اسلام(دعوتِ اسلامی)کی زیرِ نگرانی 6اکتوبر2021ءبروزبدھ نگرانِ پاکستان شعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان ریجن کا دورہ کیا جس میں انہوں نے نیو مسلم افراد اور نگرانِ زون ملتان راشد عطاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بہاولپور کے نگرانِ زون سادات عطاری سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں نگرانِ پاکستان محمد نعمان عطاری نے اُن سےگفتگو کرتے ہوئے نیو مسلم کے لئےفیضان نماز کورس کاآغاز کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر وہاں موجود ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: محمد فرمان عطاری شعبہ فیضان اسلام ملتان ریجن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری نے 29 جولائی 2021ء کو حیدرآباد ریجن ٹنڈو محمد خان کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیومسلم آبادیوں کا وزٹ کیا اور مدنی حلقے لگائے۔ نگران شعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دی اور انہیں فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں محمد نعمان عطاری نے مقامی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیو مسلم آبادیوں میں فیضان نماز کورس شروع کروانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد نعمان عطاری، نگران شعبہ فیضان اسلام )


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری نے 28 جولائی 2021ء کو حیدرآباد ریجن سنجھورو کابینہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے نیومسلم آبادیوں کا وزٹ کیا اور مدنی حلقے لگائے۔ نگران شعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دی۔

بعد ازاں محمد نعمان عطاری نے مقامی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیو مسلم آبادیوں میں فیضان نماز کورس شروع کروانے کا ذہن دیا جبکہ نیو مسلم آبادیوں میں مسجد کی تعمیرات کا جائزہ لیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری نے 27 جولائی 2021ء کو تھر زون کی کنری کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیو مسلم آبادیوں کا وزٹ کیا اور مدنی حلقے لگائے۔ نگران شعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دی۔

بعد ازاں محمد نعمان عطاری مقامی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔