دعوت اسلامی کےشعبہ فیضان اسلام نیو مسلم ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار ملتان محمد فرمان عطاری مدنی احمد پور شرقیہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محمد فرمان عطاری نے دینِ اسلام کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں تربیتی کورس میں داخلہ لینےکا ذہن دیا جس پر ایک اسلامی بھائی نےکورس میں داخلہ بھی لے لیا۔ (رپورٹ: محمد نعمان عطاری، شعبہ فیضان اسلام )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام پاکستان کے نگران محمد نعمان عطاری کی سجاول کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیو مسلم اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ نگران شعبہ محمد نعمان عطاری نے مدنی پھول بیان کئےاور ان کی خیر خواہی کرتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔

شرکا میں کثیر اسلامی بھائیوں نے 63دن کا تربیتی کورس کرنے کی نیت بھی کی۔


26 جون 2021ء کو نگران شعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری حیدر آباد ریجن پہنچے جہاں انہوں نے سجاول کابینہ کی مسجد میں ہونے والی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ محمد نعمان عطاری نے ڈویژن نگران عثمان عطاری سے تعمیرات جلد مکمل کرنے کے حوالے سے میٹنگ بھی کی۔

اسی طرح نگران شعبہ محمد نعمان عطاری نے بدین کابینہ میں نیو مسلم آبادیوں کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران کو فیضان نماز کورس کروانے کی نیتیں کروائیں۔محمد نعمان عطاری نے نیو مسلم آبادیوں میں ائمہ کرام کا مدنی مشورہ بھی فرمایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں دنبہ گوٹھ اور شیخ محلہ گوٹھ پہنچے جہاں انہوں نے اسلامی بھائی سے ملاقات کی۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان گوٹھ میں نیو مسلم کے کم و بیش 70 کے قریب گھر ہیں جن کے لئے مسجد کے پلاٹ کی خریداری ہوئی جس پر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلد مسجد تعمیر کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ راولپنڈی میں مدنی مشور ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے نگران محمد نعمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی اور مدنی پھول بیان فرمایا۔


دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری کا لاہور ریجن کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے شعبے کی دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔

بعد ازاں ڈیفنس کابینہ لاہور کا دورہ کیا جہاں نئے ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں سے بات چیت ہوئی اور دیگر امور پر مشارت ہوئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری نے گوجرانوالہ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگران زون سے ملاقات کی۔

نگران شعبہ اور نگران زون کا مختلف دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور تمام نگران کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران سے نیو مسلم آبادیوں کے حوالے سے فالو اپ کرنے پر گفتگو ہوئی۔