عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دسمبر2022ء  کو گوجرانوالہ میں نندی پور ٹاؤن نگران علی حسن عطاری کے ہاتھوں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کیا۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھایا اور دینِ اسلامی سے متعلق ابتدائی باتیں ہوئے حسنِ اخلاق کے موضوع پر ان کی تربیت کی ۔( رپورٹ : علی حسن عطاری نندی پور ٹاون نگران گوجرانوالہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور لوگوں کو اسلام کے دامن سے منسلک کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران کی کوشش سے کم و بیش 25 لوگوں نے اسلام قبول کرلیا۔۔

تفصیلات کے مطابق 14 جولائی 2022ء بروز جمعرات شعبہ فیضانِ اسلام کے ذمہ داران محمد شاہزیب عطاری، محمد فیضان عطاری اور محمد فضل عطاری نے ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان کے علاقے شیخ بھرکیو میں موجود غیر مسلموں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دینِ اسلام کی خصوصیات بیان کیں جس پر انہوں نےاسلام قبول کرلیا۔

ذمہ داران کی کوشش سے 6 مردوں، 6بچوں، 6عورتوں اور 7 بچیوں نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن کے اسلامی نام رکھے اور انہیں دینِ اسلامی کی چند ضروری باتیں بتائیں۔(رپورٹ:شعبہ فیضانِ اسلام، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے، مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور لوگوں کو دامنِ اسلام سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے ذریعے کثیر لوگ اسلام کےدامن سے وابستہ ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ فیضان اسلام کے پاکستان سطح کے ذمہ دار اور حیدرآباد کے صوبائی ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ سندھ کے شہر ٹنڈو الٰہ یار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے غیر مسلموں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی جس پر وہاں موجود کم و بیش 26 غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں کلمۂ طیبہ پڑھا کر اسلام میں داخل کیا اور اُن کے نام رکھے نیز اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی چند ضروری باتیں بیان کیں۔(رپورٹ:شاہزیب عطاری نگرانِ شعبہ فیضان اسلام، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 جولائی  2022ء کو صوبہ سندھ حیدرآباد فیضان مدینہ میں مبلغ دعوت اسلامی شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد شاہ زیب عطاری کے ہاتھوں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کیا ان کا اسلامی نام محمد عبداللہ رکھا اور انہیں دین کے ضروری مسائل بھی بتائیں۔(رپورٹ: شعبہ فیضان اسلام صوبہ سندھ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس 4 جولائی 2022ء بروز پیر نگرانِ شعبہ فیضانِ اسلام محمد شاہ زیب عطاری نے ”صفائی ستھرائی اور نماز کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود نیو مسلم کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں شرکائے کورس میں سے 4 نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے عید کے بعد 63 دن پر مشتمل مدنی تربیتی کورس کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مدنی کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام23 جون 2022ء بروز جمعرات بہاولپور ڈویژن میں ڈاکٹر نعیم عطاری کے کلینک پر نیو مسلم اسلامی بھائیوں کے سیکھنے سکھانےکا حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس محمد شاہ زیب عطاری نے 7دن کا نیو مسلم کورس اور 7دن کا فیضان نماز کورس کرنے کی دعوت پیش کی۔

نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے کورسز کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہیں ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی اور مدرسۃ المدینہ میں نیو مسلم کو اپنے بچوں کو داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے فرائض و واجبات نیز اس کے چند ضروری مسائل سے بھی آگاہ کیا۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری شعبہ فیضانِ اسلام ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت 23 دسمبر 2021ء بروز جمعرات نگرانِ شعبہ نعمان عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں بدین کابینہ کے ڈویژن گولارچی حیدرآباد  کا شیڈال رہاجس دوران انہوں نے نیو مسلم آبادی سہراب اور کڑیو گھنور آبادی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود نیو مسلم کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے 63 دن کے تربیتی کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گولارچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ فیضانِ اسلام، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت 22دسمبر 2021ء بروز بدھ نگرانِ شعبہ نعمان عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں بدین لاہور کے گولارچی ڈویژن کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے گولارچی میں قائم نیو مسلم آبادی میں ایک امام صاحب کے گھر کی تعمیرات کا جائزہ لیااور وہاں موجود ائمہ کرام سے 15 جنوری 2022ء کو 63 دن کے تربیتی کورس کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے نیو مسلم کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا اوراُن میں کمبل تقسیم کئے۔(رپورٹ:غلام مرتضی عطاری حیدرآباد ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینِ اسلام کے پیغام کو عام کرنے اورمسلمانوں کی تربیت ورہنمائی کرنےوالی  تحریک ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھرسے لوگ جوق درجوق اسلام کے دامن سے جڑتے چلے جا رہے ہیں ۔

الحَمْدُ لله عزوجل 21نومبر2021ءبروزاتوارمدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تخصص فی الفقہ کرنےوالے اسلامی بھائی مولانا محمد علی رضا عطاری مدنی سےایک غیرمسلم نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا اوراُن سے اسلام کے بارےمیں معلومات لی۔

مولانا محمد علی رضا عطاری مدنی نےاُس غیر مسلم کواسلامی تعلیمات سےآگاہی دیتےہوئےاُسےاسلام میں داخل ہونےکی دعوت دی جس پراُس غیر مسلم نےاپنےسابقہ مذہب سے توبہ کرکےاسلام قبول کرلیا۔

بعدازاں اُن کی خواہش کےمطابق اُن کااسلامی نام محمدعلی رضارکھاگیا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضانِ اسلام دعوتِ اسلامی کےتحت 21نومبر2021ءبروزاتوارنگرانِ مجلس نعمان عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ حیدرآباد بدین کابینہ ڈویژن گولارچی کادورہ کیاجس دوران انہوں نے نیومسلم آبادی میں ایک امام صاحب کے گھر کی تعمیرات کا جائزہ لیتےہوئےائمہ کرام کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں گولارچی میں  63دن کےتربیتی کورس کروانے اورنیومسلم افرادکےلئےمدرسۃالمدینہ جزوقتی کھولنےکے حوالے سے مشاورت ہوئی جس میں ریجن ذمہ دارسمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجودتھے۔(رپورٹ: شعبہ فیضانِ اسلام ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ فیضانِ اسلام کےتحت 20نومبر2021ءبروزہفتہ ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کےسلسلےمیں حیدرآباد سجاول کابینہ کی ڈویژن چوہڑ جمالی اور میرپور بٹھوروکادورہ کیا۔

اس دوران نگرانِ مجلس نعمان عطاری نےذمہ داران کےہمراہ چوہڑ جمالی نیومسلم آبادی میں مسجدکی تعمیرات اور میرپور بٹھورومیں امام صاحب کےگھرکی تعمیرات کاجائزہ لیا۔

اس کےعلاوہ دینی حلقے سمیت دعوتِ اسلامی کےدیگردینی ایکٹیویٹیزکاسلسلہ رہا۔(رپورٹ: شعبہ فیضانِ اسلام ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)