21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت 23
دسمبر 2021ء بروز جمعرات نگرانِ شعبہ نعمان عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں بدین
کابینہ کے ڈویژن گولارچی حیدرآباد کا
شیڈال رہاجس دوران انہوں نے نیو مسلم آبادی سہراب اور کڑیو گھنور آبادی کا دورہ
کیا۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود نیو مسلم
کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے 63 دن کے
تربیتی کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
بعدازاں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گولارچی میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ فیضانِ اسلام، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)