21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینِ اسلام کے پیغام
کو عام کرنے اورمسلمانوں کی تربیت ورہنمائی کرنےوالی تحریک ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھرسے لوگ جوق
درجوق اسلام کے دامن سے جڑتے چلے جا رہے ہیں ۔
الحَمْدُ
لله
عزوجل 21نومبر2021ءبروزاتوارمدنی
مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تخصص فی الفقہ کرنےوالے اسلامی بھائی مولانا محمد
علی رضا عطاری مدنی سےایک غیرمسلم نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا اوراُن سے
اسلام کے بارےمیں معلومات لی۔
مولانا محمد علی رضا عطاری مدنی نےاُس غیر مسلم کواسلامی تعلیمات سےآگاہی
دیتےہوئےاُسےاسلام میں داخل ہونےکی دعوت دی جس پراُس غیر مسلم نےاپنےسابقہ مذہب سے
توبہ کرکےاسلام قبول کرلیا۔
بعدازاں اُن کی خواہش کےمطابق اُن کااسلامی نام محمدعلی
رضارکھاگیا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری
مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)